Nawaiwaqt:
2025-04-15@09:20:24 GMT

29وزارتوں کی 11877اسامیاں ختم ، ریلوے میں 5695کی پلاننگ 

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

29وزارتوں کی 11877اسامیاں ختم ، ریلوے میں 5695کی پلاننگ 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کابینہ کمیٹی برائے رائٹ سائزنگ کے اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آگاہ کیا کہ 29 وزارتوں اور ایک آئینی ادارے نے 11,877 پوسٹوں  کو ختم کر دیا ہے  اور 4,660  ایسی آسامیاں  ہیں جو ختم ہو جائیں گی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کو سراہا اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کی کاوشوں کو تسلیم کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ کی  زیر صدارت اجلاس  میں وفاقی وزارتوں میں  رائٹ اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت ریلوے نے  کمیٹی کو بتایا گیا کہ 95,859 پوسٹوں میں سے 17101 پوسٹیں پہلے ختم کی جا چکیں، جبکہ 5,695 پوسٹوں کے خاتمے کا عمل جاری ہے۔ آئندہ مستقبل میں مزید 15,000 پوسٹیں ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔  علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس پالیسی یونٹ کو ایف بی آر سے نکال کر وزارت خزانہ میں شامل کر رہے ہیں جس کا مقصد ٹیکس پالیسی کو ریونیو کلیکشن کے دباؤ سے محفوظ رکھنا ہے۔ دریں اثنا وزیر خزانہ  نے  وزیراعظم کی کمیٹی برائے آئی ٹی ایکسپورٹ ریمیٹنسز کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی جس کے دوران وزیر خزانہ نے منصفانہ، مؤثر اور بہترین ٹیکس کے نظام کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب تشویشناک ہے اور 8 سے 9 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی سے ملکی معیشت اور عالمی حیثیت کے لیے ناقابل قبول ہے۔ جسے اگلے 3 سال میں 13.

5 فیصد تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان بزنس کونسل  نے ٹیکس ریٹرن کے عمل کو سادہ بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وفاقی وزیر سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت وزارت خزانہ میں وزیراعظم کی کمیٹی برائے آئی ٹی ایکسپورٹ ریمیٹنسز کا ایک اور اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹیکسیشن اور بینکاری سے متعلق دو ذیلی ورکنگ گروپس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، جو آئی ٹی ایکسپورٹرز اور فری لانسرز کے لیے اہم رکاوٹوں کو حل کرنے اور ریمیٹنسز کے عمل کو آسان بنانے پر کام کریں گے۔ وزیر خزانہ نے کرنسی کے استحکام کو ریمیٹنسز میں اضافے کے لیے اہم قرار دیا۔ انہوں نے کمپنیوں کی مالیاتی سرگرمیوں پر پابندیوں سے متعلق غلط فہمیوں کو ختم کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور واضح کیا کہ ملک میں یا باہر رقم کی منتقلی پر کوئی پابندیاں نہیں ہیں۔ اجلاس میں یہ طے پایا کہ حتمی رپورٹ مارچ 2025 کے آخر تک وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے یو این ڈی پی کے ریزیڈنٹ نمائندے ڈاکٹر سموائل ریزق میں ملاقات کی۔ ملاقات میں یو این ڈی پی کے جاری اور آئندہ کے منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان میں یو این ڈی پی کے اقدامات کی تعریف کی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر خزانہ

پڑھیں:

 پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین اب ٹیکس میں ہیر پھیر نہیں کرسکیں گے، بل منظور

نجی کمپنیوں کے اکائونٹس افسران کو ملازمین کی تنخواہ سے ٹیکس کاٹنے کا اختیار مل گیا جس کے بعد  پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین اب ٹیکس میں ہیر پھیر نہیں کرسکیں گے۔

پنجاب اسمبلی کی اسٹیڈنگ کمیٹی نے دی پنجاب فنانس ترمیمی بل2025کی منظوری دے دی۔

پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز کے اجلاس کی صدارت چیئر مین آغا علی حیدرنے کی، اجلاس میں محکمہ ایکسائز کے افسران کے علاوہ محکمہ قانون اور خزانہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔

کمیٹی کے اجلاس میں  دی پنجاب فنانس ترمیمی بل2025 خوب غور و خوض کے بعد منظور کیا گیا،اب یہ بل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں باقاعدہ طورپر منظور کیا جائے گا۔

بل کے مطابق اس بل کا مقصد پرائیو یٹ کمپنیوں کے پیشہ ور ملازمین سے ٹیکس کا حصول یقینی بنانا ہے، نجی کمپنیوں کے اکاؤنٹس افسران کو ملازمین کی تنخواہ سے ٹیکس کاٹنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

نجی کمپنیوں کے ڈی ڈی اوز ٹیکس منہا کرنے کے بعد عملہ کو تنخواہ ادا کریں گے، 
 ٹیکس کی ناکامی کی صورت میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر رقم کی ادائیگی کا ذمہ دار ہوگا، ٹیکس کی رقم سرکاری خزانہ میں جمع کرائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاک افغان کشیدگی، وفود تبادلے کی پلاننگ کر رہے ہیں، محمد صادق
  • حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ 
  • پرائیویٹ کمپنیوں کو بھی اپنے ملازمین کی تنخواہ سے ٹیکس کاٹنے کا اختیار مل گیا
  • امریکی ٹیرف پر پریشان ہیں مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں،وفاقی وزیرِ خزانہ
  • مہنگائی کی شرح میں کمی کے ثمرات عوام تک نہ پہنچیں تو کیا فائدہ، صوبوں سے ملکر قیمتیں کنٹرول کرینگے: وزیر خزانہ
  • مہنگائی میں کمی کا فائدہ عوام تک براہ راست نہیں پہنچ رہا، حکومت کا اعتراف
  • وزیر خزانہ نے مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام تک نہ پہنچنے کا اعتراف کرلیا
  • کاروباری برادری رشوت دینا بند کردے، ایف بی آر میں اچھے افسران لگائیں گے، وزیر خزانہ
  •  پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین اب ٹیکس میں ہیر پھیر نہیں کرسکیں گے، بل منظور
  • پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین اب ٹیکس میں ہیر پھیر نہیں کرسکیں گے، بل منظور