بلوچستان: ضمنی بلدیاتی الیکشن، آزاد امیدوار 23 نشستیں جیت گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ صوبائی الیکشن کمشن کی جانب سے جاری ہونے والے نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے23 نشتیں جیت کر میدان مار لیا۔ اسی طرح جمعیت علماء اسلام، پیپلز پارٹی اور پشتونخوا میپ کے امیدواروں نے مختلف اضلاع سے کامیابی حاصل کی۔ الیکشن کمشن کے نتائج میں بتایا گیا کہ جمعیت علماء اسلام کے 7 پیپلز پارٹی 5، پی کے میپ 4، نیشنل پارٹی 3، ن لیگ، اے این پی اور بی این پی عوامی نے دو، دو نشستیں حاصل کیں۔ علاوہ ازیں پی کے نیپ اور حق دو تحریک نے بھی ایک، ایک نشست حاصل کی۔ 50 جنرل وارڈز کے لیے 167 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شمالی بلوچستان کے متعدد اضلاع سردی کی لپیٹ میں
—فائل فوٹوکوئٹہ اور گرد و نواح میں آج مطلع صاف اور موسم خشک ہے۔
کراچی: مختلف علاقوں میں پارہ سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈکراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات پارہ سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ ہوا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان کے متعدد اضلاع سرد ہواؤں کے باعث سردی کی لپیٹ میں ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اورخشک رہنےکا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔