حیدرآباد: ہالا کی رہائشی خاتون اپنی 10 سالہ بیٹی زینب کی بازیابی کے لیے احتجاج کر رہی ہے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بھارت میں بے حس ڈاکٹر موبائل پر ویڈیوز دیکھتا رہا، 60 سالہ خاتون تڑپ تڑپ کر مرگئیں

بھارتی ریاست اترپردیش کے مین پوری ضلع میں انسانیت کی خدمت پر مامور ڈاکٹر کی سفاکیت اور بے حسی نے 60 سالہ خاتون انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں قائم ایک پرائیوٹ اسپتال میں ہارٹ اٹیک کا شکار خاتون کو لایا گیا تاہم ڈاکٹر نے علاج کے بجائے موبائل میں ویڈیوز دیکھنے کو ترجیح دی اور اپنے اسٹاف کو بھیج دیا۔

اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر سوشل میڈیا ریلیز دیکھنے میں مصروف رہی اور اصرار کے باوجود بھی سیٹ سے نہیں اٹھی، اس غفلت کے نتیجے میں 60 سالہ پرویش کماری دنیا سے چل بسیں۔

اہل خانہ نے بتایا کہ متوفیہ کے سینے میں شدید درد تھا، جس پر بیٹا گرو شرن سنگھ انہیں اسپتال لے کر پہنچا تھا تاہم ڈاکٹر آدرش نے ڈیوٹی پر ہونے کے باوجود سفاکیت اور بے رحمی کا مظاہرہ کیا۔

خاتون کی موت پر لواحقین مشتعل ہوئے اور انہوں نے شدید احتجاج کیا جبکہ انہوں نے انتظامیہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی نکلوائیں جس میں ڈاکٹر کو موبائل میں ویڈیوز میں مصروف دیکھا جاسکتا ہے۔

خاتون نے بیٹے نے ماں کے انتقال پر مشتعل ہوکر ڈاکٹر کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈاکٹر بالکل آخر میں اٹھا اور اُس نے ماں کو دیکھنے کے بجائے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا‘۔

متعلقہ مضامین

  • باراتیوں کی ٹریکٹرٹرالی الٹنے سے خاتون،3بچے جاں بحق
  • بھارت میں بے حس ڈاکٹر موبائل پر ویڈیوز دیکھتا رہا، 60 سالہ خاتون تڑپ تڑپ کر مرگئیں
  • ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کردیا
  • صرحا اصغر کی نومولود بیٹی کی پہلی جھلک، منفرد نام سامنے آ گیا
  • شہداد پور: شہری کا حیدرآباد کے رہائشی پر جان سے مارنے کا الزام
  • لجپت روڈ گھر سے بزر گ خاتون کی لاش برآمد
  • بیٹی کا والدہ کو موت سے متعلق مزاحیہ میسیج حقیقت کا روپ دھار گیا 
  • سری دیوی کی بیٹی اپنی پلاسٹک سرجری کے بارے میں کھل کر بول پڑیں
  • بدین: جعلی عامل کے تشدد سے خاتون جاں بحق