ماحولیا ت میں بہتری : پنجاب ریجنل چیمئپین ،ورلڈ بنک چینی کمپنی کی چاعل ، مکئی کیلئے پائلٹ پر اجیکٹ کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) چینی کمپنی بی جی آئی گروپ نے پنجاب میں چاول اور مکئی کی کاشت کیلئے پائلٹ پراجیکٹ، پیداوار بڑھانے کیلئے جی ایم او کاٹن لگانے کی پیشکش کی ہے اور پنجاب میں کینسر ٹریٹمنٹ اور جنیٹک ٹیسٹنگ کیلئے اشتراک کار بھی کرے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز سے چین کے بی جی آئی گروپ کے چیئرمین وانگ جیان نے ملاقات کی۔ جس میں کینسر کے علاج اور جدید جینیاتی تحقیق کے لئے دورہ چین میں ہونے والے ایم او یو پر پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وفد نے بہاولپور کے صحرائی علاقے میں چاول اور مکئی کی کاشت کے لئے پائلٹ پراجیکٹ کی پیشکش کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چینی گروپ کی پیشکش کا خیر مقدم کیا اور صوبائی وزیر زراعت کو فوکل پرسن مقرر کر دیا۔ چینی ادارے کے تعاون سے کپاس کی پیداوار میں 15فیصد تک اضافے کے لئے جی ایم او کاٹن کی کاشت پر اتفاق کیا گیا۔ چینی بی جی آئی گروپ کی طرف سے پنجاب میں کینسر ٹریٹمنٹ اور جنیٹک ٹیسٹنگ کے حوالے سے بھرپور اشتراک کی پیشکش پر وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری ہیلتھ سے چینی بی جی آئی گروپ کے ساتھ ملکر کا قابل عمل پلان طلب کر لیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جی آئی اور پنجاب حکومت کا اشتراک کار شعبہ ہیلتھ میں گیم چینجر ثابت ہو گا۔ پنجاب میں خطے کی جدید ترین جینیاتی ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرنا چاہتے ہیں۔ پنجاب میں کینسر کی تشخیص اور علاج کے لئے جدید جینیاتی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ پنجاب میں کینسر کی تشخیص و علاج کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔ پنجاب حکومت صحت کے شعبے میں ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ بی جی آئی گروپ کے چیئرمین وانگ جیان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی شعبہ صحت میں کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان خصوصاً پنجاب کو جدید طبی تحقیق میں عالمی سطح پر نمایاں مقام دلانے میں مدد دیں گے۔ مریم نواز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر مارٹن رائزر کی زیر قیادت وفد نے ملاقات کی۔ ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر مارٹن رائزر نے پنجاب کو ماحولیات میں بہتری کے لئے موثر اقدامات پر ’’ریجنل چیمپئن‘‘ قرار دے دیا۔ ملاقات میں غربت کے خاتمے، آئی ٹی، انفراسٹرکچر میں مزید بہتری، ماحولیاتی مسائل کے حل اور سماجی ترقی کے لئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب میں جاری ورلڈ بینک کے منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے اور نئے منصوبوں کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا نے وزیر اعلیٰ کے عوامی فلاحی پراجیکٹس کو سراہا اور کہا کہ پنجاب کے پراجیکٹس ورلڈ بینک کی کنٹری پارٹنر شپ کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں۔ وفد نے ماحولیاتی بہتری اور سینی ٹیشن سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔ ورلڈ بینک کے وفد نے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ضم کرنے کے اقدام کو قابل قدر قرار دیا۔ مارٹن رائزر نے کہا کہ پاپولیشن ویلفیئر کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ضم ہونے سے عوام کو بہتر سروسز کی فراہمی کی توقع ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لیے ورلڈ بینک کے اشترک کار کو سراہا اور کہا کہ تعلیم، صحت، سیاحت، ماحولیات کے پراجیکٹ میں ورلڈ بنک کی مزید معاونت کے خواہاں ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو عالمی آئی ٹی مارکیٹ سے منسلک کر کے لئے خصوصی ٹریننگ پروگرامز متعارف کرائے ہیں۔ ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب کلین ایئر پروگرام شروع کر رہے ہیں۔ الیکٹرک بسیں، رکشہ اور بائیکس متعارف کرائیں گے۔ وہیکل انسپکشن سٹیشنز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ بقا کا معاملہ ہے، ورلڈ بنک کی معاونت قابل قدر ہے۔ ترقی کا سفر تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے ورلڈ بینک کے ساتھ اشتراک کارجاری رکھیں گے۔ ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن رائزر نے کہا کہ ورلڈ بینک پاکستان خصوصاً پنجاب کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ پنجاب میں تعلیم، آئی ٹی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں قابل تقلید اقدامات کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب مریم نواز نے ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایل پی جی کنٹینر پھٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے۔ ایل پی جی کے استعمال کے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پنجاب میں کینسر بی جی ا ئی گروپ ورلڈ بینک کے مریم نواز وزیر اعلی نے کہا کہ کی پیشکش کیا گیا کے ساتھ وفد نے کے لئے
پڑھیں:
مریم نواز کے دوروں سے ہسپتالوں میں بہتری آئی: عظمیٰ بخاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے دوروں سے ہسپتالوں میں بہتری آئی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی اور تمام قسم کے ٹیسٹ مفت ہورہے ہیں۔ کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں اور ان کے لواحقین کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مریم نواز کے سروسز ہسپتال کے وزٹ کے دوران لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ کسی ایک مریض یا ان کے لواحقین نے طبی سہولیات نہ ملنے کی شکایت نہیں کی۔ جس سرکاری ہسپتال میں ادویات موجود نہ ہوئیں اس کے ذمہ دار ایم ایس ہوں گے۔ ڈاکٹروں کا پیشہ بہت ذمہ دارانہ ہے اس میں کسی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہے۔ صحت اور تعلیم کے شعبے مریم نواز کی ترجیحات میں سر فہرست ہیں۔ وزیر مریم نواز صوبے کے وسائل سے نئے ہسپتال بنارہی اور ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کررہی ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز مریم نواز ہیلتھ کلینک کو پوری ذمہ داری سے چلا رہے ہیں۔ مخالفین صحت اور تعلیم کے بجٹ سوشل میڈیا پروپیگنڈے اور اداروں کیخلاف مہم جوئی کیلئے استعمال کررہے۔