عوامی مسائل حل کرنے کیلیے کوشاں ہیں، عاشق زرداری
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
دھابیجی (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے رہنما عاشق حسین زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، اپنے پارٹی منشور کے مطابق عوامی مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، حاجی علی حسن زرداری کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں اور بیشتر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاشم کچھی گوٹھ بھنبھور میں کچھی برادری کے معززین صالح محمد کچھی، صدام کچھی، نور محمد، عبدالستار کچھی و دیگر کی قیادت میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہاشم کچھی گوٹھ میں ڈسپنسری، پارک اور اسکول اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا۔ چیئرمین ضلع کونسل ٹھٹھہ عبدالحمید پنھور نے کہا کہ دھابیجی اور بھنبھور میں ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کریں گے۔ اس موقع پر شاہ نواز لوہار، نظیر زرداری، یوسی دھابیجی اور بھنبھور کے چیئرمین مٹھا خان بلوچ، حبیب بلوچ، کونسلرز اور ممبر ضلع کونسل قاری عبدالسلام تنولی، حزب اللہ بلوچ سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر معروف کاروباری شخصیت ملک محمد انوار الحق اعوان اور کچھی برادری کے معززین کی جانب سے مہمانوں کو اجرک، لنگی، سندھی ٹوپی اور ہار کے تحائف پیش کیے گئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حج کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے ایک اور زبردست موقع
اس سال حج کرنے کے خواہشمند افراد کو ایک اور زبردست موقع فراہم کیا گیا ہے، نجی حج آپریٹرز کے ذریعے 10 ہزار عازمین حج کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے 10 ہزار مزید پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت دی گئی ہے، ذرائع نے بتایا کہ سعودیہ کے اس اقدام کے بعد وزارت مذہبی امور نے نجی حج آپریٹرز سے 10 ہزار عازمین کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کوٹے پر عازمین جمع شدہ درخواستوں کے تحت پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر اس سال حج کرسکیں گے۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ پالیسی کی خلاف ورزی یا غلط بیانی پر نجی حج کمپنی نااہل قرار دےدی جائےگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹے میں اضافے کے بعد اب نجی حج اسکیم کے تحت ساڑھے 12 ہزار کے بجائے ساڑھے 22 ہزار افراد حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔