مٹیاری/شہداد پور/ ہالا (نمائندگان جسارت) مرکزی مسلم لیگ کے حقوق سندھ مارچ کا قافلہ رواں دواں ہے۔ مٹیاری میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا کراچی سے سکھر جانے والا حقوق سندھ مارچ بڑے قافلے کے ساتھ مٹیاری پہنچا، جہاں کارکنوں نے پھول نچھاور کرکے مارچ کا بھرپور استقبال کیا۔ اس موقع پر ضلع کے رہنما شفیع محمد بروہی، شکیل احمد کاکا، شکور کنبھار اور دیگر بھی موجود تھے۔ مرکزی صدر خالد مسعود سندھو اور سندھ کے صدر فیصل ندیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام پر ٹیکسز کا بوجھ لاد دیا گیا، جبکہ سندھ پاکستان کا سب سے زیادہ مسائل زدہ صوبہ بن چکا ہے، دریائے سندھ پر کینال کی تعمیر کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو اس فیصلے سے لاعلم کیوں رکھا گیا ہے؟ انہوں نے سندھ کے روڈ، اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی خراب حالت پر افسوس کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان اداروں کو بہتر بنایا جائے۔ خالد مسعود سندھو نے کہا کہ حقوق سندھ مارچ کراچی سے سکھر تک نکالی جا رہی ہے، جس کا مقصد کچے اور پکے کے ڈاکوؤں سے نجات دلانا اور امن کا قیام ہے۔ شہداد پور میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا حقوق سندھ مارچ مرکزی صدر خالد مسعود سندھو اور صوبائی صدر فیصل ندیم کی قیادت میں شہدادپور پہنچا جہاں ٹنڈوآدم چوک و ہالہ چوک پر استقبالی ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مارچ کا مقصد سندھ میں کرپشن، عوامی حقوق کی پامالی پر آواز بلند کرنا ہے، 17 سالہ طویل پی پی کے دورِ حکومت نے سندھ کو کچھ نہیں دیا، دریائے سندھ سے مزید کینال نکالنے کا حکومتی فیصلہ سندھ کی آباد زرعی زمینوں کو مزید بنجر بنائے گا، حکمرانوں نے خزانہ خالی کردیا لیکن عوام پھر بھی بنیادی سہولیات سے تاحال محروم ہیں، ہم حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے نکلے ہیں، سندھ کے تمام اضلاع میں کرپشن امن و امان کی خراب صورتحال کی داستانیں نظر آتی ہیں، عوام اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہوجائیں۔ ہالا میں سندھ میں 6 کینال بنانے کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے کراچی سے سکھر گھنٹہ گھر جانے والا قافلہ مٹیاری، بھٹ شاہ، ہالا سے رواں دواں، سندھ کے قافلے کی قیادت مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی صدر خالد مسعود، فیصل ندیم کر رہے ہیں، ان کے ہمراہ شکیل کاکا، شفیع بروہی، اعجاز شاہ، شکور کنبھر جگہ جگہ قافلے پر سیکڑوں افراد کی جانب سے پھول کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا گیا۔ مرکزی رہنما خالد مسعود، صوبائی صدر فیصل ندیم نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو سندھ کے عوام کو قبول نہیں، اسے کسی صورت نہیں بننے دیں گے، کینالوں کے بننے سے سندھ کو پانی کے لیے پریشان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے 5 اضلاع ڈاکوؤں کی وجہ سے یرغمال ہیں، کچے کے ڈاکوؤں کی پشت پناہی پکے کے ڈاکو کر رہے ہیں، سکھر حیدر آباد موٹر وے کیوں نہیں بن رہا ہے؟ نیشنل ہائی وے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ مٹیاری سمیت سندھ بھر میں نئے ٹول پلازہ تعمیر ہو رہے ہیں، خستہ سڑکوں پر توجہ نہیں دی جا رہی اور عوام سے ٹیکس لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی شہریوں کے مسائل حکمرانوں کی ترجیح نہیں، دریائے سندھ کے پانی پر حکومت زبانی جمع خرچ کر رہی ہے، غلامی نہیں کریں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود فیصل ندیم مارچ کا سندھ کے

پڑھیں:

لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس  کیئے گئے ہیں جس کی شدت معلوم کی جارہی ہے ۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی :جماعت اسلامی کا آج غزہ ملین مارچ
  • جے یو آئی سندھ کے زیر اہتمام ’’اسرائیل مردہ باد ملین مارچ‘‘ ہوگا
  • اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس
  • مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے 
  • اہل غزہ نے اپنی قربانی سے امت کو بیدار کر دیا ہے، ڈاکٹر عمران مصطفی 
  • اسرائیل کے حق میں بولنے والوں کو عوام عبرت کا نشان بنا دینگے، حافظ نعیم الرحمان
  • اسلام میں عورت کے حقوق اور مروجہ ’’آزادی مارچ‘‘
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، موسم سہانا ہوگیا
  • جمیعت اہلحدیث پاکستان کا 18 اپریل کو فلسطین مارچ کرنے کا اعلان