ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار کے قواد و ضوابط اور وکلا ء کے فلاح و بہبود کے لیے جنرل باڈی اجلاس ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کے صدر ضیا الدین شیخ ایڈووکیٹ کی قیادت میں آخوند ہال میں منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں وکلاء نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ بار حیدر آباد کے صدر ضیاالدین شیخ ایڈووکیٹ نے ممبران کو مجوزہ قواعد و ضوابط کے چیدہ چیدہ نکات پڑھ کر سنائے اور اپنے خطاب میں کہا کہ کئی اہم ایشوز پر فیصلہ سازی کے لیے اجلاس بلایا گیا ہے، آئندہ سے ہر سال ڈسٹرکٹ بار کا نومبر میں اکائونٹ کلوز کر کے دسمبر میں ہر صورت لازمی الیکشن کا انعقاد کرایا جائے گا جبکہ وہ وکیل جو پریکٹس میں ہے اور انتقال کرگیا تو بار کی طرف سے 50 ہزار روپے فوری متاثرہ وکیل کے لواحقین کو دیے جائیں گے، اسی طرح جو وکیل اپنے بچوں کی شادی اور تعلیم کے لیے پریشان ہوں گے، ان کی بھی مالی مدد کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری شاکر نواز شر نے اجلاس میں موجود شرکا ء سے مجوزہ قانون کی حمایت میں رائے طلب کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈسٹرکٹ بار
پڑھیں:
سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کردی
سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کردی اور اس سلسلے میں سعودی ایوی ایشن نے ائیرلائنز کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔
رپورٹ کے مطابق عمرہ ویزہ رکھنے والے مسافروں کے لیے سعودی عرب کی حکومت نے نئے قواعد و شرائط عائد کردں، اب ہر سال 15 شوال کے بعد عمرہ ویزہ رکھنے والے مسافروں کو سعودی سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سعودی حکومت کی جانب سے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت کے مطابق ایئر لائنز کو نئی ہدایت پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں سعودی ایوی ایشن کی جانب سے ایئرلائنز کے لیے جاری ہدایت نامے میں سعودی ایوی ایشن نے کہا کہ شوال کی 15 تاریخ کے بعد ایسے مسافروں کو ائیرلائنز بورڈنگ نہ دیں۔
سعودی ایوی ایشن نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے پر مسافروں اور ائیرلائنز کے خلاف سعودی ایوی ایشن قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی۔