غیر ملکیوں کو مکہ اور مدینہ میں سرمایہ کاری کی اجازت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی حکومت نے غیر ملکیوں کو مکہ اور مدینہ میں رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے حصص میں سرمایہ کاری کی اجازت دیدی،سعودی اسٹاک ایکسچینج میں درج ان سعودی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی اجازت ہو گی جو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے شہروں کی حدود میں مستقل یا عارضی بنیادوں پر جائیداد رکھتی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے کیا جس نے غیر ملکیوں کی سرمایہ کاری کے لیے ضوابط پر عمل درآمد کو لازمی قرار دیا ہے۔ ان ضوابط کے تحت غیر ملکی افراد اور اداروں کی ملکیت مجموعی طور پر کمپنی کے شیئرزمیں 49 فیصد سے زیادہ کی سرمایہ کاری نہیں کرسکیں گے۔ علاوہ ازیں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سعودی کمپنیوں کے شیئرز میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی اجازت ہوگی جو سعودی مالیاتی مارکیٹ میں رجسٹرڈ ہیں۔ سرمایہ کاری کی اجازت دینا سعودی عرب کی اقتصادی حکمت عملی اور ولی عہد کے وژن 2030 کا حصہ ہے۔ غیرملکی سرمایہ کاری سے رئیل سٹیٹ کے شعبے کو مزید استحکام ملے گا۔ سعودی عرب مستقبل میں قریب میں سرمایہ کاروں کو مزید پرکشش مراعات بھی دے گا جس میں سیاحت کے شعبے بھی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کی اجازت میں سرمایہ کاری کی سرمایہ
پڑھیں:
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دیدی
وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان نے عازمین حج کے لیے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست کی جسے سعودی حکام نے قبول کرتے ہوئے پاکستان کےلیےحج کوٹے میں توسیع کی منظوری دی۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کوحج کی اجازت دے دی، تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا۔ وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان نے عازمین حج کے لیے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست کی جسے سعودی حکام نے قبول کرتے ہوئے پاکستان کےلیےحج کوٹے میں توسیع کی منظوری دی۔ وزارت اطلاعات کے مطابق درخواست ان شہریوں کےلیےکی گئی جو مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کروا سکے تھے۔ وزارت اطلاعات کے حکام کا بتانا ہے کہ اس فیصلے کے بعد مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔