پیکا بل زباں بندی کاقانون ہے‘ شاہدخاقان عباسی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)عوام پاکستان پارٹی کے کنوینئر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے نئے پیکا ترمیمی بل پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے‘‘ زباں بندی کا قانون’’قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے اس بل کو آزادی اظہار رائے، صحافت، اور شہری حقوق کو دبانے کی کوشش قرار دیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا،’’یہ بل بنیادی طور پر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کو سچ بولنے سے روکنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ حکومت اس قانون کے ذریعے تنقید کو ختم کرنا اور اختلافی آوازوں کو خاموش کرنا چاہتی ہے۔ یہ نہ صرف آزادء صحافت بلکہ عوام کے بنیادی حقوق پر بھی حملہ ہے’’۔ انہوں نے خبردار کیا کہ نئے قانون کے تحت حکومت کو‘‘ایک خطرناک ہتھیار’’دے دیا گیا ہے، جو حکومت کو یہ اختیار دیتا ہے کہ کسی بھی سچائی پر مبنی خبر یا عوامی رائے کو محض ناپسندیدگی کی بنیاد پر روک دے۔شاہد خاقان عباسی نے نشاندہی کی کہ اس قانون کے تحت حکومت اپنی مرضی سے سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی، سوشل میڈیا کمپلینٹ سیل، سوشل میڈیا پروٹیکشن ٹریبونل اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سربراہان اور ارکان تعینات کرے گی، جو ان اداروں کی آزادی کو مکمل طور پر ختم کر دے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
اداکارہ علیزے شاہ کا نفرت کرنیوالوں کیلئے پیغام
کراچی(شوبز ڈیسک)خوبرواداکارہ علیزے شاہ نے نفرت کرنے والوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہِ مہربانی نرم دل رہیں، ہرکوئی باہر سے جتنا مضبوط دکھائی دیتا ہے، اندرسے اتنا مضبوط نہیں ہوتا۔
علیزے شاہ سوشل میڈیا پر اپنے بولڈ انداز، خود اعتمادی اور تنقید کا سامنا کرنے والے رویے کی وجہ سے زیرِ بحث رہتی ہیں۔
حال ہی میں علیزے شاہ کو ان کے لباس اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیے جانے والے منصوبوں پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑاہے۔
علیزے شاہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام شیئرکیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں کچھ بھی کروں، مجھے اس پرنفرت کیوں ملتی ہے؟ جو بھی کرتی ہوں، لوگ میرے خلاف ہو جاتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:سیالکوٹ ایئرپورٹ کے لیے سنگ میل : پنجاب اسمبلی نے PRA سروسز ٹیکس میں چھوٹ کی قرارداد منظور کر لی