۔26 ویں ترمیم کیس براہ راست نشر اور فل کورٹ بنانے کیلیے نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے فل کورٹ بینچ بنانے اور کیس کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کردیے ہیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل 8 رکنی آئینی بینچ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعہ 18 اپریل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس دو بجے ہوگا۔
اجلاس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان کیلئے ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔