کراچی، موٹر سائیکل سوار نالے میں گر کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی کے علاقے ملیر میں موٹر سائیکل سوار شخص نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جبکہ نالے پر حفاظتی دیوار کا نا ہونا بھی سبب بنا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور گرنے والے شخص کو موٹر سائیکل سمیت نالے سے باہر نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔
اسپتال میں دوران علاج متاثرہ شخص انتقال کرگیا، مرنے والے شخص کے پاس نہ ہی کوئی شناختی دستاویر مل سکی جس کے باعث شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے زمان ٹاؤن اور سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی ایک نمبرایک نورانی بستی بنگالی پاڑے کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب تقریباً 3 بجکر 10 منٹ پر فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ منیب ولد متین کے نام سے کی گئی۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ اسی علاقے میں الصبح تقریباً 5 بجکر 45 منٹ پر بھی فائرنگ ایک اور شخص زخمی ہوگیا۔
زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ شفیع اللہ ولد محمد خالد کے نام سے کی گئی۔
شفیع اللہ کو بھی ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے زخمی کیا ہے ، علاقہ پولیس نے مزکورہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
سرجانی ٹاؤن کے علاقے گلشن نور فریدی موڑ کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ بابر ولد شوکت کے نام سے کی گئی۔
زخمی ہونے والا شخص سکیورٹی گارڈ ہے فائرنگ کا واقعے زخمی ہونے والے شخص کے ساتھی سیکیورٹی گارڈ ، بلال ولد خالد سے اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا ، تاہم پولیس نے بلال کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ۔