جب تک ہم سیاست کو عبادت نہیں سمجھیں گے ملک آگے نہیں بڑھے گا، صدر ق لیگ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
لاہور:مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کاکہنا ہے کہ جب تک ہم سیاست کو عبادت نہیں سمجھیں گے ملک آگے نہیں بڑھے گا، ریاست مخالف عناصر اور ان کے بچوں کا مستقبل بھی پاکستان سے وابستہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ق لیگ کے صدر نے کہاکہ ملک میں خوشگوار ماحول بنانے کے لیے ماضی کی غلطیوں کو دفن کرنا ہوگا، میں نے کبھی بھی ذاتی عناد اور بغض کی سیاست نہیں کی۔
انہوں نے مزید کہاکہ ماضی کی غلطیاں دفن اور دل بڑا کرے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے، اب وقت آگیا ہے کہ سیاست دان اوراسٹیبلشمنٹ مل کر اس ملک اور قوم کا مقدر سنواریں۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھنے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ سے رہنمائی حاصل کرنا ہوگی کہ انہوں نے فتح مکہ کے موقع پر اپنے بدترین دشمنوں کو معاف کرکے ایک نئے معاشرے کی بنیاد رکھی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نواز شریف سیاست میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار(فائل فوٹو)۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف سیاست میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بیلاروس کامیاب رہا۔
انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 60 ہزار ہنر مندپاکستانی بیلاروس بھیجنے پر اتفاق ہوا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف مسلم لیگ کے صدر ہیں پارٹی ان ہی کی ہدایات پر چلتی ہے۔