کراچی:

دنیا کے کسی بھی ملک کو اپنے دفاع کے لیے بری، بحری اور مضبوط فضائیہ کی ضرورت پیش آتی ہے۔

انٹرنیٹ پر ایک ویب سائٹ نے دنیا کی دس مضبوط اور طاقتور ترین فضائیہ کے حوالے سے رپورٹ شائع کی جس میں اُن کے پاس موجودایئرکرافٹس (جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹر و دیگر امدادی جہازوں) کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔

چارٹ کے مطابق امریکا دنیا میں سب سے مضبوط فضائیہ رکھنے والا ملک ہے، اس کے بعد روس اور پھر تیسرے نمبر پر روس ہے۔

بھارت کا چوتھا جبکہ جنوبی کوریا کا پانچواں ، جاپان کا چھٹا اور پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مصر دنیا میں طاقتور ترین فضائیہ کی فورس رکھنے والا دنیا کا آٹھواں ملک ہے اور یہ ترقی سے ایک درجہ بہتر ہے۔

اس کے بعد ترکیہ اور پھر دسواں نمبر فرانس کا ہے۔

امریکی فضائی طاقت روس، چین، بھارت، جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ افواج سے زیادہ ہے۔

امریکا کی فضائیہ کے پاس 5 ہزار 737 ہیلی کاپٹر، 1854 ہیلی کاپٹر جبکہ 3 ہزار 722 امدادی طیارے موجود ہیں اور اس کا سالانہ بجٹ 800 ارب ڈالر ہے جو عالمی فوجی اخراجات کے تقریبا چالیس فیصد کے قریب بنتے ہیں۔

روس کے پاس امریکی فضائی صلاحیت کا ایک تہائی طاقت ہے، جس میں 1,554 ہیلی کاپٹر، 809 لڑاکا طیارے اور 610 معاون طیارے ہیں۔

روس کے پاس بحری بیڑا ہے جبکہ 2022 میں شروع ہونے والی یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے روس کے 220 طیارے تباہ ہوچکے ہیں۔ 

چین درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر آتا ہے، لیکن ملک بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے اور ٹیکنالوجی کو تیز رفتاری سے ترقی دے رہا ہے۔

چند ہفتے قبل چین نے اپنے بیڑے میں چھٹے لڑاکا جیٹ کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے جو جدید صلاحیتوں کا حامل جبکہ اس میں لوڈ کی گنجائش بہت زیادہ اور سپر سونک رفتدا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین ہوا کی رفتار جتنے لڑاکا طیارے بنانے پر بھی کام کررہا ہے۔

اس کے علاوہ انڈیا کے پاس 2296 جہاز و ہیلی کاپٹر، جنوبی کوریا 1576، جاپان 1459 جبکہ پاکستان کے پاس 1434 جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ مصر، ترکیہ اور فرانس کے پاس بالترتیب، 1080، 1069 اور 972 طیارے، ہیلی کاپٹر و امدادی جہاز موجود ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر کے پاس

پڑھیں:

پی ایس ایل میں جتنی والی ٹیم کو کیا ملے گا؟ پی سی بی نے بڑا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج 11 اپریل سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

34 دلکش میچوں کے اختتام پر، اس تاریخی ایونٹ کا فاتح نہ صرف ’لومینارا ٹرافی‘ اٹھائے گا بلکہ اسے 500,000 امریکی ڈالر کی انعامی رقم بھی ملے گی، جبکہ رنرز اپ کو 200,000 امریکی ڈالر کا چیک ملے گا۔

یہ بھی پڑھیے راولپنڈی میں پہلی بار پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب، کون کون پرفارم کریگا؟

پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہو گا۔ 6 ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے۔ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچز کی میزبانی کرے گا جن میں 2 ایلیمینیٹر اور گرینڈ فائنل شامل ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 11 میچوں کی میزبانی کرے گا، جس میں 13 مئی کو پہلا کوالیفائر میچ بھی شامل ہے، جبکہ کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 5، 5 میچوں کی میزبانی کرے گا۔

مزید پڑھیں پاکستان سپر لیگ 10: پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے متبادل کھلاڑی چُن لیے

ٹورنامنٹ میں 3 ڈبل ہیڈرز بھی شامل ہوں گے، جن میں سے 2 ہفتہ کو اور ایک لیبر ڈے (1 مئی) کو شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی بالترتیب پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے، جب کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بالترتیب ڈیوڈ وارنر اور سعود شکیل کی کپتانی میں کھیلیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ایس ایل 10 کرکٹ کھیل

متعلقہ مضامین

  • سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں سے اوورسیز پاکستانی خود حساب لیں گے، چوہدری پرویز اقبال لوسر
  • انمول بلوچ کا فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا عندیہ شادی کی افواہوں کی بھی وضاحت کر دی
  • پی ایس ایل؛ کراچی کنگز کو بھی بڑا دھچکا لگ گیا، اہم کرکٹر انجرڈ
  • نیو یارک، سیاحتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
  • نیویارک میں سیاحتی ہیلی کاپٹردریا میں گرنے سے پائلٹ اور تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک
  • امریکہ: ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ، پائلٹ سمیت چھ ہلاک
  • نیویارک: ہیلی کاپٹر حادثے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
  • نیویارک میں ہیلی کاپٹر دریا میں گرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی
  • پی ایس ایل میں جتنی والی ٹیم کو کیا ملے گا؟ پی سی بی نے بڑا اعلان کردیا
  • نیویارک، ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک