اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2025ء)حکومت کا پاکستان ریلوے میں 17 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان، وزارت ریلوے میں موجود 95ہزار 859پوسٹوں میں سے 17ہزار 101پوسٹیں ختم کی جاچکیں، مزید 5ہزار 695پوسٹوں کے خاتمے کا عمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت ریلوے میں سے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت 17ہزار 101 پوسٹیں ختم کردی گئیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیر کو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی رائٹ سائزنگ کا اجلاس ہواجس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں میں رائٹ سائزنگ میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 29وزارتوں اور آئینی اداروں نے 11ہزار 877پوسٹوں کی منسوخی کی تصدیق کردی ہے جبکہ 4ہزار 660ڈائنگ پوسٹوں کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کی کاوشوں کو سراہا، دوران اجلاس وزارت ریلوے کے حکام نے اپنے رائٹ سائزنگ کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور بریفنگ دی کہ وزارت میں موجود 95ہزار 859پوسٹوں میں سے 17ہزار 101پوسٹیں ختم کی جاچکی ہیں جبکہ مزید 5ہزار 695پوسٹوں کے خاتمے کا عمل جاری ہے۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ مستقبل میں مزید 15000پوسٹیں ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران پیش کردہ منصوبے میں آپریشنل کارکردگی اور وسائل کو بہتر طور پر استعمال کرنے کیلئے اقدامات پر زور دیا گیا اور پاکستان ریلویز کو جدید بنانے اور اس کے آپریشنز کو موثر اور فعال رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
                                           
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ریلوے میں

پڑھیں:

جعلی حج اسکیم سے بچیں! سعودی حکومت نے عازمین کو خبردار کر دیا

ریاض: سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے رواں سال حج 2025 کے موقع پر عازمین کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعلی حج اسکیموں کا شکار نہ ہوں اور صرف سرکاری طور پر منظور شدہ لائسنس یافتہ ٹور آپریٹرز کے ذریعے ہی حج کی بکنگ کریں۔

وزارت نے زور دیا کہ تمام مقامی عازمین (سعودی شہریوں اور رہائشیوں) کیلئے حج آپریٹرز کی تصدیق کیلئے سرکاری ویب سائٹ www.haj.gov.sa کا استعمال کریں۔

متحدہ عرب امارات (UAE) کے شہری awqaf.gov.ae پر منظور شدہ حج آپریٹرز کی فہرست دیکھ سکتے ہیں۔

بین الاقوامی عازمین کیلئے دو اہم طریقے بتائے گئے ہیں، اہل ممالک کے افراد hajj.nusuk.sa کے ذریعے نُسُک پلیٹ فارم پر منظور شدہ کمپنیوں سے بکنگ کریں۔

جن ممالک کا نُسُک میں اندراج نہیں، وہ اپنے مقامی حج کمیٹی یا کمیشن سے منظور شدہ حج گروپ آرگنائزرز (HGO) کی فہرست حاصل کریں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ہر حاجی کو حج ویزا صرف سرکاری چینلز کے ذریعے حاصل کرنا چاہیے، جو یا تو متعلقہ ملک کے حج امور کے دفاتر کے ذریعے ہوگا یا نُسُک پلیٹ فارم سے۔


 

متعلقہ مضامین

  • وفاقی ادارے بجلی بلوں کے نادہندہ، آئیسکو کا نوٹسز جاری کرنے کا اعلان، حکومت ناراض
  • وزارت قومی غذائی تحفظ حکام کی نااہلی، 2 سال پرانے ٹوئٹ پر اجلاس بلا لیا
  • پیپلز پارٹی کا حیدر آباد میں ہٹڑی گراونڈ کے مقام پر جلسہ کرنے کا اعلان
  • حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ 
  • مسافر ٹرینوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی
  • بیلاروس کا ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان، کیا مواقع موجود ہیں؟
  • سعودی حکومت نے عمرہ زائرین اور ائیر لائنز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا
  • حکومت کا کنونشن میں شرکت کرنیوالے اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دینے کا فیصلہ
  • جعلی حج اسکیم سے بچیں! سعودی حکومت نے عازمین کو خبردار کر دیا
  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ریاستی مہمانوں جیسا پروٹوکول دینے کا اعلان