Daily Pakistan:
2025-01-29@05:49:17 GMT

پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے پاگئی

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے پاگئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کا وفد اسد قیصر کی سربراہی میں کل سربراہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) مولانا فضل الرحمان سے ملے گا۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بنانے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمٰن سے کل ملاقات طے پاگئی ہے اور اسد قیصر کی سربراہی میں وفد ملاقات کرے گا۔

پی ٹی آئی کے وفد میں عمر ایوب اور صاحبزدہ حامد رضا سمیت دیگر رہنما شامل ہوں گے۔وفد کی ملاقات سے قبل پی ٹی آئی رہنما حسین یوسفزئی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر کے بانی پی ٹی آئی کا پیغام بھی پہنچایا ہے۔ملاقات کے دوران سیاسی و پارلیمانی امور اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کےایجنڈے پر بات ہوگی جبکہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے مشترکہ نکات کو آگے بڑھانے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔اس حوالے سے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔

بلوچستان بلدیاتی انتخابی نتائج جاری: آزاد امیدوار سرفہرست، جے یو آئی دوسرے نمبر پر رہی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مولانا فضل پی ٹی آئی

پڑھیں:

جے یو آئی رہنما قاضی ظہور احمد قتل، مولانا فضل الرحمان کا اظہار مذمت

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور معروف عالم دین مولانا قاضی ظہور احمد کو پشاور کے علاقے بڈھ بیر احمد خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق، مولانا نماز عشاء کے بعد درس سے فارغ ہو کر اپنے گھر جا رہے تھے کہ ان پر حملہ کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے 30 بور پستول کے دو خول برآمد ہوئے ہیں اور واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی عطا اللہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت قرار دیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام نے مولانا قاضی ظہور احمد کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصے سے جے یو آئی سے وابستہ تھے اور پارٹی کے لیے ان کی خدمات قابل قدر تھیں۔ پارٹی نے ان کی جدوجہد کو سراہا اور ان کے قتل کو ایک بڑا نقصان قرار دیا۔

مولانا فضل الرحمان نے مولانا قاضی ظہور احمد کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور سزا کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے اور لاقانونیت کا راج ہے، جو کہ ملک کے امن و امان کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ابتدائی طور پر ٹارگٹ کلنگ کے شواہد اکھٹے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم پولیس افسران کا کہنا ہے کہ حتمی طور پر قتل کی وجہ کا تعین کرنا قبل از وقت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فضل الرحما ن کو حکومت مخالف گرینڈ الائنس میں شمولیت کی دعوت
  • مولانا فضل الرحمان سے پی آراے کے وفدکی ملاقات، پیکا ترمیمی ایکٹ کے منفی اثرات سے آگاہ کیا
  • مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، رابطوں کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل
  • اپوزیشن رہنماؤں کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
  • پی ٹی آئی قیادت کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، گرینڈ الائنس میں شرکت کی دعوت
  • پی ٹی آئی قیادت کی مولانا فضل الرحمان سے آج ملاقات طے ہوگئی
  • پاکستان تحریک انصاف کا وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا
  • پی ٹی آئی،جے یوآئی میں پھرقربتیں،مولانافضل الرحمان سے کل اسدقیصرکی سربراہی میں وفدملے گا
  • جے یو آئی رہنما قاضی ظہور احمد قتل، مولانا فضل الرحمان کا اظہار مذمت