Islam Times:
2025-04-13@21:45:30 GMT

سید محمد عباس عراقچی کا دورہ کابل، افغان حکام سے ملاقاتیں

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

سید محمد عباس عراقچی کا دورہ کابل، افغان حکام سے ملاقاتیں

ایرانی دفترِ خارجہ کے مطابق ان ملاقاتوں میں فریقین نے اقتصادی تعاون، ایران میں افغان تارکینِ وطن، آبی مسائل، سیکیورٹی، مشترکہ سرحدوں اور علاقائی صورتِ حال پر بات چیت کی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی طالبان حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد پہلی مرتبہ کابل کے دورے پر ہیں۔ ماہرین اس دورے کو اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں۔ دورے کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ نے افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزیرِاعظم ملا محمد حسن اور وزیرِ خارجہ امیر خان متقی سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ایرانی دفترِ خارجہ کے مطابق ان ملاقاتوں میں فریقین نے اقتصادی تعاون، ایران میں افغان تارکینِ وطن، آبی مسائل، سیکیورٹی، مشترکہ سرحدوں اور علاقائی صورتِ حال پر بات چیت کی۔ واضح رہے کہ ایران نے اب تک طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے لیکن طالبان حکومت کے پہلے روز سے ہی کابل میں ایران کا سفارت خانہ فعال رہا ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے عبوری افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند کیساتھ ملاقات میں دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان آبی تنازع پر بات کی تو عبوری حکومت کے وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے ہرمند سے ایران کو پانی کی فراہمی کو ایک "شرعی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داری" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں تک کہ معاہدے کے بغیر بھی افغانستان خود کو ایسا کرنے کا پابند سمجھتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران افغانستان میں گزشتہ 45 برسوں میں ہونے والی تبدیلیوں سے متاثر ہوا ہے اور اس کے اثرات برداشت کیے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حکومت کے

پڑھیں:

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ نائیجریا،وزیر دفاع اور فوجی سربراہان سے ملاقاتیں

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائیجریا کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد کی نائیجریا کے وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس سٹاف سے ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس دوران جنرل ساحر شمشاد کی نائیجریا کے آرمی چیف، نیول چیف اور ایئرچیف سے بھی ملاقات ہوئی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس کی ملاقاتوں کے دوران دونوں ملکوں کو انسداد دہشت گردی میں بالخصوص درپیش چیلنجز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

لاہورمیں5سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ، وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں سیکیورٹی، دفاعی تعاون، باہمی دلچسپی، بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے لاشوں کی شناخت کیلئے ایران سے قونصلر رسائی مانگ لی
  •  8 پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ، ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں: پاکستانی دفتر خارجہ
  • ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا رد عمل سامنے آگیا
  • ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ نائیجریا،وزیر دفاع اور فوجی سربراہان سے ملاقاتیں
  • ایران اور امریکا کے درمیان عمان میں بالواسطہ مذاکرات کا آغاز
  • سید عباس عراقچی نے امریکہ کو منتقل کرنے کیلئے عمانی وزیر خارجہ کو ایران کا موقف پیش کر دیا
  • عمان میں ایران و امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا طریقہ کار طے
  •  افغانستان میں امریکہ کی واپسی
  • وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بیلاروس، آج اہم ملاقاتیں کریں گے