ترسیلات زر میں 32 فیصد اضافہ،17.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آ باد: رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں بیرون ملک سے ترسیلات زر میں 32.8 فیصد اضافہ ہوا۔
وزارت خزانہ کی رواں مالی سال کے پہلے6 ماہ پر مشتمل رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے ترسیلات زر 32.8 فیصد اضافے کے ساتھ 17.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ برآمدات میں بھی 4.1 فیصد اضافہ ہوا، جو 16.229 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جبکہ درآمدات 14.
اس عرصے کے دوران کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے میں 28.7 فیصد کمی ہوئی، جو 1.205 ارب ڈالر تک محدود رہا، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی 19.9 فیصد کا اضافہ ہوا جو 1.329 ارب ڈالر تک جا پہنچی۔
ایف بی آر محصولات میں 25.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 5.025 ٹریلین روپے تک پہنچ گئیں، جبکہ نان ٹیکس ریونیو 94.5 فیصد اضافے کے ساتھ 3.418 ٹریلین روپے ہو گیا۔ زرعی قرضوں میں بھی 8.5 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، اور 925.7 بلین روپے جاری کیے گئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تک پہنچ گئیں ارب ڈالر تک
پڑھیں:
چین میں پہلی سہ ماہی میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کے منافع میں اضافہ
چین میں پہلی سہ ماہی میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کے منافع میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کے قومی محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین میں نامزد سائز سے بالا صنعتی ادارے جو گذشتہ سال 3 اعشاریہ 3 فیصد کی شرح سے گھاٹے کا شکار تھے اب ان کی آمدنی میں 0.8 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے ۔
جس کی وجہ سے گزشتہ سال کی تیسری سہ ماہی سے صنعتی اداروں کے مجموعی منافع میں مسلسل کمی کا رجحان تبدیل ہو گیا ہے۔ نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کی آپریٹنگ آمدنی میں سال بہ سال 3.4 فیصد اضافہ ہوا، جو جنوری سے فروری کے مقابلے میں 0.6 فیصدپوائنٹس زیادہ ہے۔ مارچ میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کی آمدنی میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا، جو جنوری سے فروری کے مقابلے میں 1.4 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ تقریباً ساٹھ فیصد صنعتی اداروں کےمنافع میں اضافہ ہوا ہے ،
ان میں مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں نمایاں بہتری آئی ہے۔پہلی سہ ماہی سے ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ اعلی معیار کی ترقی کی قیادت کرتی چلی آرہی ہے. ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے منافع میں جنوری سے فروری تک سال بہ سال 5.8 فیصد کی کمی سے 3.5 فیصد اضافہ ہوا جو نامزد سائز سے بالا تمام صنعتوں کے اوسط معیار سے 2.7 فیصد پوائنٹس زیادہ ثابت ہوا۔
مارچ کے مہینے میں ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ انڈسٹری نے اپنی 14.3فیصد کی شرح نمو کے ساتھ مارچ میں نامزد سائز سے بالا تمام صنعتی اداروں کے منافع میں 2.8 فیصد پوائنٹس کا اضافہ کیا، جو اعلی معیار کی صنعتی ترقی کے لئے اہم محرک قوت بن گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین سےروانگی پر ٹیکس ریفنڈ کا کم سے کم معیار 200 یوآن تک کم کردیا گیا ہے، چینی وزارت تجارت چین سےروانگی پر ٹیکس ریفنڈ کا کم سے کم معیار 200 یوآن تک کم کردیا گیا ہے، چینی وزارت تجارت چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ چین کی نیوکلیئر پاور کا مجموعی پیمانہ پہلی بار دنیا میں پہلے نمبر پر، توانائی کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کا پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کا اسلام آباد کی ترقی کے لیے اشتراک پر اتفاق تجارتی تحفظ پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے، چینی وزیر خارجہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم