سندھ ہائی کورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز کے تقرر کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ ہائیکورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز کے تقرر کی منظوری دے دی۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے نئے ایڈیشنل ججز کو ایک سالہ مدت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ایڈیشنل ججز کے تقرر کی مدت حلف لینے کے دن سے شروع ہوگی۔نئے ایڈیشنل ججز میں میران محمد شاہ، تسنیم سلطانہ، ریاضت علی سحر شامل محمد حسن، خالد حسین شاہانی، عبدالحمید بھرگڑی، سید فیض الحسن شاہ شامل ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ جان علی جونیجو، نثار احمد، علی حیدر، محمد عثمان علی، جعفر رضا بھی تعینات ہونے والے نئے ایڈیشنل ججز میں شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نئے ایڈیشنل ججز
پڑھیں:
عدت میں نکاح کیس دوسرے بینچ منتقل کرنے کی استدعا
---فائل فوٹوبانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عدت میں نکاح کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا کر دی۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے دلائل میں کہا ہے کہ میں اپنے کلائنٹ کی ہدایات کے مطابق عدالت کے سامنے اپنی استدعا رکھتا ہوں، یہ کیس اس ہائی کورٹ کے بہت سینئر جج پہلے سے سُن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خاورمانیکانے بانیٔ پی ٹی آئی کی عِدت کیس میں بریت کے خلاف اپیل دائر کی ہے، عِدت کیس میں انہی بنیادوں پر دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کا آرڈر ہو گیا۔
عدت میں نکاح کیس: بانی پی ٹی آئی، اور بشریٰ بی بی کی رہائی کی اپیل سماعت کیلئے مقرراسلام آباد ہائی کورٹ میں عدت میں نکاح کیس کے سلسلے میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کیے جانے کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر کر دی گئی۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اتنے سینئر ججز موجود ہیں اور مجھے اپنے کلائنٹ کی ہدایات ہیں، میرے پاس تحریری طور پر اعتراض کی درخواست موجود ہے لیکن دائر نہیں کرنا چاہتا۔
انہوں نے استدعا کی ہے کہ عدالت کوئی نئی تاریخ نہ دے اور اس نکتے پر تھوڑا سوچ لے۔
بعد ازاں جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدت میں نکاح کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔
کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان کریں گے۔
واضح رہے کہ خاور مانیکا نے 13 جولائی 2024ء کا ایڈیشنل سیشن جج کا بریت کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے جس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری کیا گیا تھا۔