حرا مانی کی رجب بٹ سے انوکھی اپیل، رجب نے بڑا تحفہ دینے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ حرا مانی نے حال ہی میں پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ سے ایک انوکھی درخواست کی ہے، جس کے جواب میں رجب بٹ نے بھی ایک بڑا اعلان کر دیا ہے۔
حرا مانی اور رجب بٹ کا یہ دلچسپ واقعہ ایک ویڈیو کلپ کے ذریعے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
یہ ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب ہحرا مانی میک اپ روم میں موجود تھیں اور رجب بٹ اپنے معمول کے مطابق ولاگنگ کر رہے تھے۔ دونوں شخصیات کے درمیان سلام دعا اور خیریت دریافت کرنے کے بعد، حرا مانی نے رجب بٹ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک بڑی شخصیت قرار دیا۔ پھر اچانک انہوں نے رجب بٹ سے ایک ایسی درخواست کردی جس نے سب کو حیران کردیا۔
حرا مانی نے رجب بٹ سے کہا کہ چونکہ وہ خود ایک مشہور یوٹیوبر ہیں، اس لیے وہ ان کی رہنمائی کریں تاکہ وہ بھی اپنا یوٹیوب چینل شروع کرسکیں۔ یہاں تک کہ انہوں نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہہ دیا کہ ’’پلیز مجھے امیر کر دو۔‘‘
حرا مانی کی اس فرمائش پر رجب بٹ نے فوری طور پر ایک بڑا اعلان کردیا۔ لائیو ویڈیو میں رجب بٹ نے دعوے سے کہا کہ وہ اس وقت پاکستان کے ٹاپ یوٹیوبرز میں سے ایک ہیں اور اگر حرا مانی اپنا یوٹیوب چینل بناتی ہیں تو وہ جلد ہی اداکاری چھوڑ دیں گی۔
رجب نے مزید کہا کہ جس دن حرا مانی کا چینل بنے گا، وہ انہیں بطور تحفہ نصف ملین یعنی پانچ لاکھ سبسکرائبرز دیں گے۔
رجب بٹ کے اس اعلان کے بعد حرا مانی خوشی سے نہال نظر آئیں، جبکہ سوشل میڈیا صارفین اس پر ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے حرا مانی کے اس انداز کو ’’غیر معیاری‘‘ قرار دیا اور کہا کہ انہیں اس طرح کسی سے مدد نہیں مانگنی چاہیے تھی۔
تاہم، کچھ صارفین نے اسے ایک دوستانہ مذاق قرار دیا اور رجب بٹ کے اعلان کو سراہا۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سے ایک
پڑھیں:
پی ایس ایل؛ پلئیر آف دی میچ بننے پر ‘ہیئر ڈرائر’ کا تحفہ
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں پلئیر آف دی میچ بننے والے کھلاڑی کو انوکھے انعام سے نواز دیا گیا۔
گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، ہائی اسکورننگ میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 105 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
رضوان کی اننگز کی بدولت کنگز کو 235 رنز کا ہدف ملا تاہم حریف ٹیم کے بیٹر جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیل ڈالی اور ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔
شاندار اننگز کھیلنے پر جیمز ونس کو پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا، بعدازاں کراچی کنگز کی فرنچائز نے انگلش کرکٹر ڈریسنگ روم حوصلہ افزائی اور انہیں ‘ہیئر ڈرائر’ کا تحفہ پیش کردیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس کو پلئیر آف دی میچ کیلئے ہیئر ڈرائر دینے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی، جس نے مداحوں کو حیران کردیا جبکہ کئی صارفین نے منفی تبصرے بھی کیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ونس نے بالرز کو ‘ہیٹ’ دی، مالک صاحب نے انہیں ‘ڈرائر’ دے کر ٹھنڈا کیا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں کسی فرنچائز کی جانب سے یہ پہلا موقع ہے کہ کسی نے ایک پلئیر کو ایسے تحفے سے نوازا ہو۔
مزید پڑھیں: سابقہ اہلیہ سے طلاق کیوں ہوئی؟ عمران خان نے بالآخر راز کھول دیا