حقیقت کو مجسم کرنے والا حیران کن فن
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
بیجنگ: چین میں قائم اِن فینٹی اسٹوڈیو (Infinity Studio) دنیا کی ان چند کمپنیوں میں شامل ہے جو مشہور فلمی، کارٹونوں اور وڈیو گیمز مشہور کرداروں کے حقیقت سے قریب تر سلیکون سے مجسمے بنانے کی بے مثال ماہر ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق 2014 میں اپنے قیام کے بعدیہ اسٹوڈیو حقیقت سے قریب تر مجسمہ سازی کے حوالے سے اپنے غیر معمولی معیار اور تفصیلات کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کر چکا ہے۔
اس اسٹوڈیو نے بیٹ مین، ونڈر وومن، ڈریگن بال اور پریڈیٹر جیسے مشہور فرنچائزز کے لائسنس بھی حاصل کر رکھے ہیں، جس کے تحت یہ کمپنی ان کے کرداروں کو انتہائی باریکی کے ساتھ دیکھتے ہوئے تخلیق کرتی ہے۔ ان کے کام کو نہ صرف فنی مہارت کا شاہکار سمجھا جاتا ہے بلکہ یہ سلیکون مجسموں کی صنعت میں ایک معیار بھی قائم کر چکا ہے۔
یہ اسٹوڈیو صرف اعلیٰ معیار کے پلاٹینم سلیکون اور میڈیکل گریڈ سلیکون کا استعمال کرتا ہے، جس کی وجہ سے ان کے مجسمے نہایت حقیقت پسندانہ نظر آتے ہیں۔ چہرے کے چھوٹے سے چھوٹے نقوش، پسینے کی قطرے، جلد کے مسام اور بالوں کے ریشے تک کو ہاتھ سے لگایا جاتا ہے، جس میں کئی گھنٹے صرف ہوتے ہیں۔
اس اسٹوڈیو کے کچھ مجسمے ہزاروں ڈالرز میں فروخت ہوتے ہیں لیکن ان کی بے مثال تفصیلات اور مہارت کو دیکھتے ہوئے یہ قیمت تخلیق کے مقابلے میں کم معلوم ہوتی ہے۔
ان فینٹی اسٹوڈیو کا یہ شان دار کام ثابت کرتا ہے کہ جب تخلیقیت، باریک بینی اور جدید ٹیکنالوجی یکجا ہوں تو فن محض تصور تک محدود نہیں رہتا بلکہ حقیقت میں مجسم ہو سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کورئیر سروس کے ذریعے منشیات کی ترسیل کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا
کورئیر سروس کے ذریعے منشیات کی ترسیل کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
پشاور: اے این ایف نے ایک کارروائی میں پشاور میں کورئیر سروس کے ذریعے منشیات کی ترسیل کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے نوشہرہ سے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، جس نے 11 منشیات بھرے پارسل مختلف شہروں کے لیے بک کیے تھے، پارسل میں سے 5.7 کلو چرس، 200 گرام آئس، 120 ایکسٹسی گولیاں، 150 گرام افیون برآمد کی گئیں۔
ملزم کے قبضے سے جعلی 1 لاکھ روپے اور 30 بور پستول بھی برآمد کی گئی ہے، اے این ایف ٹیم کی مکمل نگرانی کے بعد حاجی کیمپ پشاور کے قریب مزید 3 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کیے گئے۔
ملزمان سے 2 کلو چرس برآمد ہوا، تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان بین الصوبائی منشیات ترسیل میں ملوث تھے، ملزمان نے 12 اور دیگر علاقوں سے منشیات حاصل کر کے کورئیر سروس کے ذریعے منتقل کیں۔
آن لائن کورئیر نیٹ ورکس کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں اے این ایف کی جانب سے تیزی آ گئی ہے، کورئیر سروسز سے مشتبہ پارسلز کی نگرانی سخت کرنے اور تعاون کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
اے این ایف کا کہنا ہے کہ منظم انٹیلیجنس، مؤثر کارروائیوں اور زیرو ٹالرنس پالیسی پر مبنی ان کی کوششیں جاری ہیں، ڈیجیٹل منشیات ترسیل کا نیٹ ورک قومی سلامتی کے لیے ایک خطرہ ہے۔ اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔