اسٹیٹ بینک نے شرح سود مزید کم کرکے 12 فیصد مقرر کر دی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ دو تہائی بیرونی قرضہ ادا کر دیا ہے، جس سے بیرونی قرضوں کا بڑا حصہ ادا ہوگیا ہے، قرضوں کا تناسب بڑھ نہیں رہا۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان کر دیا گیا، جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ افراط زر میں آنے والے مہینوں میں اضافہ ہوگا۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ پالیسی ریٹ میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کرکے شرح سود کو ایک فیصد کم کرکے 13 سے 12 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افراط زر کچھ ماہ میں بہت تیزی سے کم ہوا ہے، مئی 2023ء میں 38 فیصد رہا اور گزشتہ ماہ 4.
گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 6 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ 1.2 ارب ڈالر سرپلس رہا، اس سے قبل 4.1 ارب ڈالر کا خسارہ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر جنوری میں بھاری مالیت کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی گئی ہے، پورے سال کے قرضوں کی ادائیگی 26.1 ارب ڈالر کرنی ہے، رول اوور پر اتفاق کیا گیا، جن کی مالیت 12.3 ارب ڈالر ہے، مجموعی 16 ارب ڈالر یا تو رول اوور ہوں گے یا ری پے ہو جائیں گے، باقی 10 سے 10.1 ارب ڈالر میں سے 6.4 ارب ڈالر ادا کر چکے ہیں اور باقی قرضہ 3.6 سے 3.7 ارب ڈالر کی ادائیگیاں 6 ماہ میں کرنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو تہائی بیرونی قرضہ ادا کر دیا ہے، جس سے بیرونی قرضوں کا بڑا حصہ ادا ہوگیا ہے، قرضوں کا تناسب بڑھ نہیں رہا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر اسٹیٹ بینک نے نے کہا کہ قرضوں کا انہوں نے ارب ڈالر
پڑھیں:
اپنی چھت اپنا گھرپروگرام کے تحت مزید قرضوں کے اجراء کی منظوری دیدی گئی
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ہزروں گھرانوں کے لئے خوشی کا پیغام لے آیا۔اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت مختصر مدت میں ایک ہزار 562 گھروں کی تکمیل کا منفرد ریکارڈ قائم ہوگیا۔ 9 کروڑ 24 لاکھ روپے کے قرضوں کی وصولی کر لی گئی جبکہ 31 ہزار 797 سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئے۔
ساڑھے 25 ہزار سے زائد گھرانوں کو 26 ارب 97 کروڑ سے زائد کے قرضے جاری کیئے گئے۔ ساڑھے 11 ہزار گھرانوں کو گھر کی تعمیر کے لئے دوسری قسط جاری کردی گئی۔
اپنی چھت،پروگرام کے تحت ایک ہزار ایک سو چھ مزید قرضوں کے اجراء کے لئے منظوری بھی دے دی گئی ۔ پروگرام کے تحت شہری علاقوں میں ایک سے پانچ جبکہ دیہات میں ایک سے 10 مرلے تک پلاٹ مالکان کو قرضے مل رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے وژن کے تحت اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ یہ پروگرام ہزاروں خاندانوں کے لئے خوشی کا پیغام لارہا ہے۔
انٹرویو کیلئے جلدی پہنچنے پر ملازمت کا امیدوار مسترد