Express News:
2025-04-16@02:29:31 GMT

آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

اسلام آباد:

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔ 

 ذرائع کے مطابق آئی ایم  ایف کا وفد معاشی اصلاحات پر حکومت سے مذاکرات کرے گا اوربینچ مارکس اور ایف بی آر کے اہداف کا تفصیلی جائزہ لے گا۔ 

وفد آئی ایم ایف کے طے شدہ اہداف پر عمل درآمد کا معائنہ کرے گا اور پاکستان میں معاشی کارکردگی اور ریونیو کلیکشن کے معاملات کا تفصیلی  جائزہ لے گا۔ 

 ذرائع کے مطابق دورے کے اختتام پر وفد اپنی رپورٹ مرتب کرے گا۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرے گا

پڑھیں:

اسلام آباد: خاتون ٹک ٹاکر کی پولیس افسران کی سیٹ پر ویڈیو، ایس ایچ او اور تھانہ محرر معطل

اسلام آباد:

تھانہ سہالہ میں پیش آنے والا غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جب ایک خاتون ٹک ٹاکر نے تھانے کے ایس ایچ او اور محرر کی نشستوں پر بیٹھ کر ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں۔

ذرائع کے مطابق خاتون نے نہ صرف تھانے میں آزادانہ آمد و رفت کی بلکہ پولیس کی نشستوں پر بیٹھ کر ویڈیوز بھی بنائیں جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق واقعے پر پولیس کے اعلیٰ حکام نے سخت نوٹس لیا اور اس ویڈیو کے منظرعام پر  آنے کے بعد تھانہ سہالہ کے ایس ایچ او ظفر گوندل کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ محرر یاسر کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر عامر حیات کو نیا ایس ایچ او تھانہ سہالہ تعینات کر دیا ہے۔معاملے کی مزید چھان بین جاری ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • شام سے بہت جلد امریکی انخلاء شروع ہو جائے گا، عبرانی ذرائع ابلاغ
  • حکومت نے پی پی تحفظات پر کوئی مناسب جواب نہیں دیا، ذرائع
  • وزارت مذہبی امور نے نجی حج آپریٹرز سے 10 ہزار عازمین کی تفصیلات طلب کرلیں
  • اسلام آباد: خاتون ٹک ٹاکر کی پولیس افسران کی سیٹ پر ویڈیو، ایس ایچ او اور تھانہ محرر معطل
  • کھانے پینے کی کون کونسی اشیاء پر بھاری ٹیکس لگنے والا ہے ؟ پریشان کن خبر
  • مئی کیلئے ایل این جی کارگو اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کا فیصلہ
  • ریسکیو 1122کے زیر تعمیر دفتر پر دستی بم حملہ
  • ریسکیو 1122کے زیر تعمیر دفتر پر دستی بم حملہ، 7 افراد زخمی
  • جنوبی وزیرستان سے اغوا کئے گئے 2پولیس اہلکار قتل
  • رنگ روڈ پولیس نے بھی چالان ٹارگٹ پالیسی اپنا لی