Daily Mumtaz:
2025-04-15@09:27:19 GMT

سٹیٹ بینک کا رواں سال نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

سٹیٹ بینک کا رواں سال نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا اعلان

کراچی:  مرکزی بینک کے گورنر سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ رواں برس نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ میں مارکیٹ میں آ جائیں گے۔
گورنر سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’نئے نوٹ مرحلہ وار پرنٹ کیے جائیں گے اور یہ نوٹ تکنیکی ویلیوایشن کے بعد جلد ہی کابینہ کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال کے اوائل میں پاکستان کے پہلے نئے کرنسی نوٹ کے اجراء کی توقع ہے، تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ پہلے کون سی مالیت کا نوٹ جاری ہو گا۔
رنر سٹیٹ بینک کے مطابق  نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ ایک ساتھ نہیں بلکہ بتدریج مارکیٹ میں آئیں گے۔  سٹیٹ بینک اس وقت ان نئے نوٹ کی ویلیوایشن پر کام کر رہا ہے تاکہ نوٹ کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور حفاظتی فیچرز کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق مسودہ تیار کر کے منظوری کے لیے بھیجا جائے گا، ابھی پرپوزل تیار کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کرنسی نوٹ سٹیٹ بینک

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا رواں سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رواں سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے قومی اسمبلی میں تحریری رپورٹ جمع کرا دی جس میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر عملداری کے باعث وفاقی حکومت گندم نہیں خریدے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ 2025 میں ہونے والی پیداوار سال 26-2025 میں گندم کی ملکی ضروریات پورا کرنے کے لئے کافی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مارکیٹ کی طلب کو مدنظر رکھ کر گندم درآمد یا برآمد کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیراعظم نے گندم پالیسی کی تشکیل کے لئے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے ضروری اجناس بھی تشکیل دے دی گئی ہے، کابینہ کمیٹی برائے ضروری اجناس کے نائب وزیراعظم کی زیرِ صدارت اب تک دو اجلاس ہو چکے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال زیادہ گرمی پڑنے کی پیشگوئی
  • وزیر خارجہ رواں ماہ افغانستان جائیں گے
  • وفاقی ادارے بجلی بلوں کے نادہندہ، آئیسکو کا نوٹسز جاری کرنے کا اعلان، حکومت ناراض
  • گورنر سٹیٹ بینک نے عوام کو خوشخبری سنا دی 
  • وفاقی حکومت کا رواں سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ
  • گزشتہ ماہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے، گورنر سٹیٹ بینک کا اعتراف
  • افغانستان کا پاکستان کے دینی مدارس کے کے لئے امداد کا اعلان
  • آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ ہوگا: گورنر سٹیٹ بینک
  • رواں سال لاہور پولیس کی کارکردگی کیا رہی ؟ رپورٹ جاری
  • اسٹیٹ بینک ڈی سینٹرلائزاڈ کرنسی کے حق میں نہیں، شہباز رانا