زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں آج ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ اور ذخائر مستحکم رکھنے کی غرض سے متعلقہ ریگولیٹر کی طلب بڑھنے، درآمدی ضروریات کے لیے خریداری سرگرمیوں کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 281روپے سے تجاوز کرگئے۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 04پیسے کی کمی سے 278روپے 71پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن عالمی سطح پر پاکستان سمیت دیگر اہم عالمی کرنسیوں کی نسبت ڈالر مضبوط ہونے کے نتیجے میں پاکستان میں بھی ڈالر مضبوط ہوگیا جبکہ بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی سے بھی روپیہ کمزور رہا۔
غیرملکی کمپنیوں کی زرمبادلہ میں اپنے منافع کی ترسیلات کی منتقلی سے ڈالر کی سپلائی متاثر نظر آرہی ہے جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 11پیسے کے اضافے سے 278روپے 83پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 13پیسے کے اضافے سے 281روپے 04پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈالر کی
پڑھیں:
گلوکار کو کانسرٹ میں کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا، پٹخنی نے جوڑ ہلا دئے
معروف گلوکار اور نغمہ نگار ڈیوڈ (d4vd) کو کوچیلا 2025 میوزک فیسٹیول کے دوران ایک اسٹیج پر بیک فِلپ کرنے کی کوشش میں شدید چوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔
بیس سالہ ڈیوڈ انتھونی برک، جو 2021 میں ویڈیو گیم ”فورٹ نائٹ“ کی ویڈیو ایڈیٹنگ کے ذریعے مشہور ہوئے، اس بار اپنے پہلے کوچیلا شو میں گوبی اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے۔
جیسے ہی انہوں نے بیک فِلپ کی کوشش کی، وہ الٹا اپنی پیٹھ پر گر گئے اور کچھ لمحے کے لیے درد سے تڑپتے دکھائی دیے۔
وہاں موجود ہزاروں ناظرین کے لیے یہ منظر چونکا دینے والا تھا۔ مگر d4vd نے ہمت نہ ہاری ۔ خود کو سنبھالا، دوبارہ کھڑے ہوئے، اور پورا سیٹ مکمل کیا۔ اس موقع پر سامعین نے ان کے جذبے پر خوب داد دی۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، جس میں دکھایا گیا کہ ڈیوڈ منہ کے بل گر پڑے۔ ایک صارف نے پوسٹ کیا، ڈیوڈ نے کوچیلا میں بیک فِلپ کی کوشش کی اور سیدھا منہ کے بل گر گیا
واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے جہاں گلوکار کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا، وہیں اس کے جذبے اور پیشہ ورانہ رویے کو بھی خوب سراہا۔
ایک صارف نے لکھا، ”سلام ہے تم پر کہ تم نے اس لمحے کو کتنے اچھے طریقے سے سنبھالا۔ منفی کو مثبت میں بدل دیا!“
جبکہ ایک اور مداح نے کہا، ”بھائی نے گرنے کے بعد بھی گانے کی کوشش کی، ہاہاہا۔ زبردست حوصلہ!“
ایک صارف نے مذاق میں تبصرہ کیا، ”خدارا، امید ہے آپ کو چوٹ نہیں آئی یا کوئی چوٹ دماغی نہیں لگی!“
خود ؤیوڈ نے بھی اس پراپنا ردعمل دیا اور اس حادثے کو ہنسی میں اڑا دیا ۔
اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ایک اداس سے کتے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ”ذلت کی رسم مکمل… اگلے ہفتے ملتے ہیں کوچیلا، میں تم سے محبت کرتا ہوں!“
انہوں نے بعد میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ بیک فِلپ کی پریکٹس کر رہے تھے، اور اس کا کیپشن دیا،“اگلے کے لیے ٹریننگ جاری ہے۔ “
ڈیوڈ، جن کا اصل نام ڈیوڈ انتھونی برک ہے، نے حالیہ برسوں میں خاصی مقبولیت حاصل کی ہے، بالخصوص اپنے مشہور گانوں ”رومانٹک ہومی سائیڈ“ اور ”ہیئر وِد می“ کے ذریعے۔ انہیں سنہ 2022 میں ایک معروف ریکارڈ لیبل نے سائن کیا، اور وہ ”بل بورڈ ہاٹ 100“ کی فہرست میں بھی جگہ بنا چکے ہیں۔
حادثے کے باوجود، ڈیوڈ نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس ہفتے کے آخر میں کوچیلا فیسٹیول کے دوسرے راؤنڈ میں دوبارہ پرفارم کریں گے۔
Post Views: 3