شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
27ویں رجب المرجب کی مقدس رات’’ شب معراج‘‘ دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں نماز مغرب کے بعد اس مقدس رات کا آغاز ہوا، جس میں مساجد کو خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا ہے اور خصوصی محافل منعقد کی جا رہی ہیں۔ ملک میں شب معراج کی مناسبت سے منعقد ہونے والی محافل میں علمائے کرام واقعہ معراج پر روشنی ڈال رہے ہیں جبکہ نعت خواں حضرات حضور اکرم ﷺ کی شان میں نعتیہ کلام پیش کر رہے ہیں۔
شب معراج کی مناسبت سے ٹی وی چینلز خصوصی پروگرام نشر کر رہے ہیں اور اخبارات خصوصی ایڈیشنز شائع کر رہے ہیں۔
شب معراج وہ رات ہے جب نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰﷺ کو مکہ مکرمہ سے مسجد اقصیٰ تک براق پر سوار ہو کر لے جایا گیا۔ مسجد اقصیٰ میں آپ ﷺ نے تمام انبیائے کرام کی امامت فرمائی۔ اس کے بعد آپ ﷺ کو آسمانوں پر لے جایا گیا، جہاں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔
اس مبارک سفر کے دوران رسول اکرمﷺ کو جنت اور دوزخ دکھائی گئی اور مختلف انبیائے کرام سے ملاقات کرائی گئی۔ اس رات کا سب سے بڑا انعام نماز ہے، جو امت مسلمہ کے لیے ایک تحفہ ہے۔
یہ مقدس رات اللہ کے حضور عبادات، دعاؤں اور مغفرت کے لیے وقف ہے اور مسلمان اپنی روحانی پاکیزگی کے لیے اس رات کو خاص اہتمام کے ساتھ مناتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رہے ہیں
پڑھیں:
بیساکھی میلہ: 7 ہزار سے زیادہ سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ
سکھ مذہب کے اہم ترین تہوار بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے قریباً 7 ہزار سکھ یاتری 10 اپریل کو پاکستان پہنچے۔ واہگہ بارڈر سے انڈین یاتریوں کو سخت سیکیورٹی حصار میں گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچایا گیا۔
’شاندار استقبال، مکمل مذہبی آزادی‘تین ہزار سے زیادہ بھارتی سکھ یاتری حسن ابدال پہنچے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راﺅ عاطف رضا، ڈی پی او سردار غیاث گل اور اسسٹنٹ کمشنر عارف قریشی سمیت دیگر ضلعی افسران نے یاتریوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے بھی پیش کیے۔
یہ بھی پڑھیں بابا گرو نانک کا 555واں جنم دن:پاکستان میں سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی کےلیے فول پروف انتظامات
’مذہبی رسومات کی مکمل آزادی‘انڈین یاتریوں نے گوردوارہ پنجہ صاحب میں مکمل آزادی کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کیں اور حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے کھانے پینے، رہائش، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو سراہا۔
یاتریوں کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف مذہبی لحاظ سے مطمئن ہیں بلکہ پاکستان میں ملنے والے احترام اور محبت سے بے حد خوش ہیں۔
بھارت سے آئے سکھ یاتری دلجیت سنگھ اور دیگر نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری خواہش ہے دونوں ملکوں کی عوام میں یہ پیار، محبت اور احترام کا رشتہ ہمیشہ برقرار رہے۔ انہوں نے بہترین انتظامات پر حکومت پاکستان اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
’پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی خواہش‘مہمان یاتریوں نے اس موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری اور دوستانہ ماحول کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیساکھی میلہ صرف ایک مذہبی تقریب نہیں بلکہ یہ پاکستان کی بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور محبت کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
’سیکیورٹی کے سخت انتظامات‘بیساکھی میلہ کے موقع پر گوردوارہ پنجہ صاحب کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، یاتریوں کی حفاظت کے لیے 1500 سے زیادہ پولیس اہلکار اور 26 سیکشنز پر مشتمل ایلیٹ کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں تاکہ ہر ممکن تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں ’وساکھی میلہ‘: دنیا بھر سے سے 45 ہزار سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد متوقع
اگلا پڑاؤ: ننکانہ صاحبدو روزہ قیام کے بعد سکھ یاتری ننکانہ صاحب روانہ ہو چکے ہیں، جہاں وہ 14 اپریل کو بیساکھی میلہ کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بیساکھی میلہ بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان آمد سکھ یاتری وی نیوز