کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 12 مئی میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے سابق میئر کراچی وسیم اختر سمیت 3 ملزمان کوبری کردیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے سانحہ 12 مئی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیے ہے، عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق میئر کراچی وسیم اختر کو مقدمے سے بری کردیا ہے، وسیم اختر کے علاوہ  2 ملزمان عمیر صدیقی اور  اعجاز شاہ قادری کو بھی مقدمے سے بری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: سانحہ 12 مئی کو 17 سال بیت گئے، 50 سے زیادہ شہریوں کے قاتل آج بھی آزاد

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ایئرپورٹ تھانے میں مقدمہ درج تھا، ملزمان پر 12 مئی 2007 کو ہنگامہ آرائی، جلاؤگھیراؤ کےالزامات تھے، عدالت نے کیس میں بانی متحدہ الطاف حسین سمیت 12ملزمان کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

عدالت نے الطاف حسین سمیت اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، بارہ مئی2007 کے واقعات کے 6 مقدمات تاحال زیرالتوا ہیں۔

یاد رہے کہ 2007 میں معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے استقبال کے موقع پر 2 مئی 2007 کے فسادات ہوئے جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے مابین تصادم کے تتیجے میں تقریباً 48 افراد مارے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 12 مئی جب ہم موت کے منہ سے نکلے

 سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سندھ ہائیکورٹ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر کراچی آرہے تھے کہ اس موقع پر شہر میں فسادات ہوئے، شہر کی شاہراہوں پر اسلحےکا آزادانہ استعمال دیکھنے میں آیا اور خون ریزی میں وکلا سمیت 48 مارے گئے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news الطاف حسین انسداد دہشتگردی عدالت سانحہ 12 فیصلہ کراچی وسیم اختر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: الطاف حسین انسداد دہشتگردی عدالت فیصلہ کراچی کراچی وسیم اختر الطاف حسین عدالت نے

پڑھیں:

امریکی پولیٹیکل کونسلر زیک ہارکن رائیڈر کی سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

امریکی پولیٹیکل کونسلر زیک ہارکن رائیڈر کی سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: امریکی پولیٹیکل کونسلر زیک ہارکن رائیڈر نے سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی امور سمیت سیاسی اور معاشی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ امریکہ سے اعلیٰ سطحی وفود اور حالیہ دنوں میں امریکی سینیٹرز اور گانگریس مین کی آمد پاکستان کی عالمی اور علاقائی معاملات میں کلیدی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

اس موقع پر سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی روابط کے مزید فروغ کو معاشی اور سٹریٹیجک مقاصد کے حصول کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی امریکا میں ’بولچ پرائز فار دی رول آف لا‘ کے لیے نامزد
  • شاہ رخ خان ڈان 3 سے آؤٹ کیوں ہوئے؛ وجہ سامنے آگئی
  • ’جسے اللہ نے عزت دی میں بھی دوں گا‘، یاسر حسین نے یہ بات کس کے لیے کہی؟
  • امریکی پولیٹیکل کونسلر زیک ہارکن رائیڈر کی سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
  • کراچی: 9 مئی کیس، تحریکِ انصاف کے ملزمان کارکنوں پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی
  • لاہور: مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • بلوچستان نیشنل پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس، کیا اہم فیصلے کیے گئے؟
  • سابق کرکٹرز پر تنقید: شعیب اختر نے محمد حفیظ کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا
  • قتل کیس میں ناقص تفتیش؛ آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے ملزمان بری ہو جاتے ہیں، جسٹس محسن