Nawaiwaqt:
2025-01-29@02:49:13 GMT

کوئٹہ و گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

کوئٹہ و گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ و گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 19 کلو میٹر اور زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے مغرب کی جانب 19 کلو میٹر دور تھا۔رپورٹ کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

حکومت ختم ہوئی تو زیادہ نقصان (ن) لیگ کاہوگا‘ گورنر پنجاب

پشاور (صباح نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے کہا ہے کہ تمام تر مخالفت کے باوجود (ن) لیگ کا حکومت بنانے کے لئے ساتھ دیا،اگر حکومت ختم ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان ن لیگ کاہوگا،ن لیگ کو سوچنا چاہئے،پیپلز پارٹی کی وجہ سے شہبازشریف وزیراعظم بنے۔مہمند لوئرجرگہ کے نمائندہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجابی،سندھی،بلوچی اور
پختون سب پاکستانی ہیں،سب نے ملکر پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے کام کرنا ہے۔ پیپلز پارٹی مہمند لوئر جرگہ کے مسائل حل کرنے میں بھر پور کردار ادا کرے گی۔ پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے،حکومت کو چاہیے پیکاایکٹ میں ترمیم صحافیوں سے مشاورت کے بعد کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور( ن) لیگ کو ملک کی خاطرمذاکرات کا راستہ اپنانا چاہئے،صدر آصف زرداری مفاہمت کے بادشاہ ہیں ،وہ مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ زلزلے سے لرز اٹھا، شدت کتنی ریکارڈ کی گئی؟
  • کوئٹہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت کیا تھی؟
  • یا اللہ رحم ، زلزلے کے شدید جھٹکے، زمین لرز اٹھی
  • کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
  • کوئٹہ میں شدید زلزلے کے جھٹکے
  • وزیراعظم شہباز شریف کا ملتان میں ایل پی جی بائوزر پھٹنے سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
  • صدرآصف علی زرداری کا ملتان میں ایل پی جی بائوزر پھٹنے کے واقعے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار
  • حکومت ختم ہوئی تو زیادہ نقصان (ن) لیگ کاہوگا‘ گورنر پنجاب
  • حکومت ختم ہوئی تو زیادہ نقصان مسلم لیگ ( ن ) کو ہوگا، گورنر پنجاب