چین اور بیلا روس کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مستحکم ہوا ہے ، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
بیجنگ :
چینی صدر شی جن پھنگ نے الیگزینڈر لوکاشینکو کو بیلاروس کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا ایک پیغام بھیجا۔پیر کے روز
شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ حالیہ برسوں میں انہوں نے صدر لوکاشینکو کے ساتھ قریبی تبادلوں کو برقرار رکھا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو تاریخ کی اعلیٰ ترین سطح پر لے جایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مستحکم ہوا ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ اور کثیر الجہتی تعاون میں نتیجہ خیز کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین بیلاروس تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی اور باہمی فائدہ مند تعاون کے لئے صدر لوکاشینکو کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستانی وزارت دفاع اور بیلا روس وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ
تقریب میں بیلا روس کی فوجی صنعت کی اسٹیٹ اتھارٹی اور وزارت دفاعی پیداوار پاکستان کے درمیان فوجی تکنیکی تعاون سے متعلق 2025 سے 2027 کا روڈ میپ طے پاگیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف بیلا روس کے دورے پر ہیں۔ اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان کی وزارت دفاع اور بیلا روس کی وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ ہوا۔ تقریب میں بیلا روس کی فوجی صنعت کی اسٹیٹ اتھارٹی اور وزارت دفاعی پیداوار پاکستان کے درمیان فوجی تکنیکی تعاون سے متعلق 2025 سے 2027 کا روڈ میپ طے پاگیا، دونوں ممالک کے درمیان ری ایڈمیشن معاہدہ کا معاہدہ بھی طے پایا ہے۔ پاکستان پوسٹ اور بیلا روس پوسٹ کے درمیان پوسٹل آئٹمز کے تبادلے کا معاہدہ بھی ہوا ہے جبکہ بیلا روس کے ایوان صنعت و تجارت اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے درمیان تعاون کا معاہدہ بھی طے پایا ہے۔ پاکستانی وفد کے دورہ بیلا روس کے دوران فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) اور جے ایس سی ایم کوڈور جبکہ ایف ڈبلیو او اور او جے ایس سی ماز کے درمیان بھی مفاہمت کی یادداشت بھی طے پائی ہے۔