Express News:
2025-01-29@02:41:16 GMT

ایف بی آر کے دہری شہریت رکھنے والے افسران سے تفصیلات طلب

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام فیلڈ فارمیشنز سے دہری شہریت رکھنے والے افسران سے  تفصیلات طلب کرلیں۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے تمام ڈائریکٹرز جنرلز، چیف کمشنرزکو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اہل خانہ کی دہری شہریت کی تفصیلات بھی فراہم کرنا لازمی ہے۔ 

مراسلے میں دہری شہریت رکھنے والے افسران سے  نام، عہدہ، مدت ملازمت اور غیر ملکی شہریت کا ڈیٹا طلب کیا گیا ہے۔ 

دہری شہریت رکھنے والے شوہر یا بیوی کا الگ الگ ڈیٹا  فراہم کرنا ہوگا جبکہ اہل خانہ کی دہری شہریت کی تفصیلات بھی فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ 

دہری شہریت رکھنے والے ایف بی آر افسران کو طلب کردہ تمام تفصیلات ایک ہفتے کے اندر فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گیا ہے

پڑھیں:

یونان کشتی حادثہ: ایف آئی اےکے 3 افسران سمیت 10 اہلکار نوکری سے برخاست

یونان کشتی حادثےکی تحقیقات کے نتیجے میں ایف آئی اے کے 3 افسران سمیت 10 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایک انسپکٹر، 2 سب انسپکٹر، 2 ہیڈکانسٹیبل اور 8 کانسٹیبل نوکری سے برخاست کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے 3 کانسٹیبلز کی ترقی روکنے کے احکامات بھی دیے ہیں۔ سزا پانے والے اہلکار فیصل آباد ائیرپورٹ پر تعینات تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اس سے قبل بھی 37 اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کیا جاچکا ہے۔
ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیرکا کہنا ہےکہ غفلت اور لاپروائی برتنے والے اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں، ملوث اہلکاروں کےخلاف انضباطی کارروائی کویقینی بنایا جائےگا۔
ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ محکمانہ احتساب کا مقصد ادارے کو کرپشن اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے پاک کرنا ہے، معصوم شہریوں کے استحصال میں ملوث اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں، ادارے میں احتسابی عمل سے ہی انسانی اسمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہوگا، غفلت برتنے والے افسران کو قرار واقعی سزا دی جائےگی۔

متعلقہ مضامین

  • یونان کشتی حادثہ، ایف آئی اے کے 3 افسران سمیت 10 اہلکار نوکری سے برخاست
  • یونان کشتی حادثہ: ایف آئی اےکے 3 افسران سمیت 10 اہلکار نوکری سے برخاست
  • جیلوں میں فوت ہونیوالے 68 قیدی ، اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
  • دوہری شہریت رکھنے والے ایف بی آرافسران کی تفصیلات طلب
  • دوہری شہریت رکھنے والے ایف بی آر افسران کی تفصیلات طلب
  • دہری شہریت کے حامل ایف بی آر افسران کی تفصیلات طلب
  •  ایف بی آر نے دہری شہریت رکھنے والے افسران سے تفصیلات طلب کرلیں
  • ایف بی آر کے دہری شہریت رکھنے والے افسران سے تفصیلات طلب
  • حکومت کا گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کو 40 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان