مصنوعی ذہانت (AI) نے خود سازی کی اہم صلاحیت حاصل کر لی ہے جس کے بعد سائنسی کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک سرخ لکیر عبور کر لی گئی ہے۔

یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے جو پیشگی مطبوعہ ڈیٹا بیس ““arXiv میں شائع ہوئی ہے۔ اس تحقیق میں دو معروف بڑے لینگویج ماڈلز (LLMs) ایک میٹا سے اور دوسرا علی بابا سے شامل ہیں، جنہوں نے انسانی مداخلت کے بغیر اپنے آپ کو نقل کرنے کی صلاحیت ظاہر کی۔تحقیق میں دو خاص منظرناموں پر توجہ مرکوز کی گئی: ”شٹ ڈاؤن سے بچاؤ“ اور ”نقل سازی کا سلسلہ“۔

پہلے منظرنامے میں اے آئی ماڈلز کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا تھا کہ وہ کسی بھی کوشش کو جس سے انہیں بند کرنے کی کوشش کی جائے، روک کر اپنی بقا کو یقینی بنانے کے لیے ایک فعال نقل تیار کر سکیں۔دوسرے منظرنامے میں، ماڈلز کو اپنی نقل کرنے کی صلاحیت دی گئی تھی، اور نقل نے پھر اس عمل کو دہرانا شروع کیا، جو ممکنہ طور پر لامتناہی نقل سازی کے چکر کا سبب بن سکتا تھا۔تحقیق میں کہا گیا کہ ’50 فیصد اور 90 فیصد تجرباتی ٹرائلز میں، ان ماڈلز نے خود کی ایک زندہ اور علیحدہ نقل بنانے میں کامیابی حاصل کی۔‘

اس خودکار نقل سازی کی صلاحیت نے اے آئی سسٹمز کے کنٹرول اور حفاظت کے حوالے سے خدشات پیدا کر دیے ہیں۔ یہ امکان کہ اے آئی انسانوں کی نگرانی سے باہر نکل کر انسانوں کے مفادات کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، اب ایک حقیقی تشویش بن چکا ہے، جس کے باعث سخت ضوابط کے اقدامات کی ضرورت پر بات چیت ہو رہی ہے۔محققین نے کہا، ’انسانی مداخلت کے بغیر کامیاب خود نقل سازی اے آئی کے لیے انسانوں کو شکست دینے کے لیے ایک ضروری قدم ہے، اور یہ کرپٹ اے آئی کے لیے ایک ابتدائی سگنل ہے۔‘

اس دوران، اے آئی سسٹم نے خود کو نقل کرتے ہوئے مسائل جیسے گمشدہ فائلز یا سافٹ ویئر کے تنازعات کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے غیر متوقع رویہ ظاہر کیا۔بعض منظرناموں میں، اے آئی نے متنازع عملوں کو ختم کیا اور سسٹم کو ری بوٹ کیا تاکہ ہارڈویئر کی غلطیوں کو درست کیا جا سکے۔ اس نے خود بخود سسٹم کا معائنہ بھی کیا تاکہ ایسی معلومات تلاش کی جا سکیں جو مسئلہ حل کرنے میں مددگار ہو۔

اگرچہ نتائج ابھی تک ہم مرتبہ جائزے سے نہیں گزرے، تاہم، محققین نے اے آئی کی خودکار نقل سازی کو قابو پانے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔محققین نے کہا، ’ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری تحقیق انسانوں کے لیے ایک بروقت انتباہ بنے تاکہ وہ مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات کو سمجھنے اور جانچنے کے لیے مزید کوششیں کریں اور جلد سے جلد مؤثر حفاظتی ضابطے وضع کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کا آغاز کریں۔‘

گزشتہ ماہ ایک تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اے آئی ٹولز جلد ہی عوام کو ایسے فیصلوں کی جانب مائل کرنے کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں جو وہ عام طور پر نہ کرتے۔ بڑے لینگیوج ماڈلز (LLMs) جیسے چیٹ جی پی ٹی اور جمنائی اے آئی چیٹ بوٹس کے ذریعے ”مقاصد، رویوں اور نفسیاتی ڈیٹا“ کی بنیاد پر صارفین کو ”پیش گوئی اور رہنمائی“ دی جا سکتی ہے۔

اس تحقیق میں کہا گیا تھا کہ ”مقاصد کی معیشت“ موجودہ ”توجہ کی معیشت“ کی جگہ لے لے گی، جس میں پلیٹ فارمز صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مقابلہ کرتے ہیں تاکہ اشتہارات پیش کیے جا سکیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے لیے ایک کرنے کی اے ا ئی

پڑھیں:

”میٹا “کے خلاف انسداد اجارہ داری کے مقدمے کی سماعت آج شروع ہو گی

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اپریل ۔2025 )ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ”میٹا “کے خلاف انسداد اجارہ داری کے تاریخی مقدمے کی سماعت آج شروع ہو گی مقدمے میں وفاقی انتظامی اداروں نے سوشل میڈیا کی اس بڑی کمپنی پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے انسٹاگرام اور واٹس ایپ خرید کر غیر قانونی طور پر مقابلہ دبانے کی کوشش کی ہے.

(جاری ہے)

امریکی جریدے کے مطابق اگر فیڈرل ٹریڈ کمیشن جس نے یہ مقدمہ 2020 میں دائر کیااپنا موقف ثابت کرنے میں کامیاب ہو گیا تو ”میٹا“ کو ان مقبول ایپس کو الگ الگ کمپنیوں میں تقسیم کرنا پڑ سکتا ہے یہ نہ صرف ٹیکنالوجی کے بڑے دور کی پہلی بڑی کارپوریٹ تقسیم ہوگی بلکہ اجارہ داری قائم کرنے کے خلاف عشروں میں سب سے جارحانہ کارروائی بھی مانی جا رہی ہے وفاقی ریگولیٹرز میٹا پر جارحانہ خرید لو یا دفن کر دو کی جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا الزام لگا رہے ہیں.

یہ مقدمہ واشنگٹن ڈی سی کی وفاقی عدالت میں امریکی ڈسٹرکٹ جج جیمز بوس برگ کی سربراہی میں سنا جائے گا جہاں ریگولیٹرز یہ موقف اختیار کریں گے کہ فیس بک کی جانب سے 2012 میں انسٹاگرام اور 2014 میں واٹس ایپ کی خریداری شیرمن انسداد اجارہ داری ایکٹ 1890 کے تحت اجارہ داری حاصل کرنے کی غیر قانونی کوشش تھی انتظامی ادارے داخلی دستاویزات کو بطور ثبوت پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جن میں مارک زکربرگ کا 2008 کا ایک ای میل بھی شامل ہے جس میں لکھا ہے کہ مقابلہ کرنے کی بجائے خرید لینا بہتر ہے اور 2012 کا ایک میمو جس میں انسٹاگرام کے ایک ارب ڈالر میں سودے کو ایک ممکنہ حریف کو غیر موثر بنانے کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے.

توقع ہے کہ مقدمے میں مارک زکربرگ اور میٹا کی سابق اعلیٰ عہدے دار شیرل سینڈبرگ کو بھی گواہی کے لیے طلب کیا جائے گا حکومت کا موقف ہے کہ میٹا کی مبینہ اجارہ داری نے صارفین کی پرائیویسی، منصفانہ مسابقت اور میٹا کی خدمات کے معیار کو نقصان پہنچایا میٹا نے فیڈرل ٹریڈ کمیشن کے مقدمے پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن معاہدوں پر اب اعتراض کیا جا رہا ہے وہ اس وقت کے ریگولیٹرز کی منظوری سے طے پائے اور کمپنی آج بھی سوشل میڈیا کے میدان میں سخت مقابلے کا سامنا کر رہی ہے.

میٹا کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ کمپنی کو توڑنے سے صارفین کی پرائیویسی کو نقصان پہنچے گا کیوں کہ اس کے مختلف پلیٹ فارمز کا نظام ایک دوسرے سے مربوط ہے ”میٹا “کے ترجمان کرسٹوفر سگرو نے ایک بیان میں کہا کہ مقدمے میں پیش کیے جانے والے شواہد یہ ثابت کریں گے کہ دنیا کا ہر 17 سالہ نوجوان جانتا ہے کہ انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ چینی ملکیت والے ٹک ٹاک، یوٹیوب، ایکس، آئی میسج اور کئی دیگر پلیٹ فارمز سے مقابلہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایف ٹی سی کی جانب سے ہماری خریداریوں کو منظور کیے جانے کے 10 سال سے زائد عرصے بعد یہ مقدمہ یہ پیغام دیتا ہے کہ کوئی بھی سودا دراصل کبھی بھی حتمی نہیں ہوتا .

جج جیمز بوس برگ جو حال ہی میں ٹرمپ کی ایل سلواڈور کے لیے ملک بدری کی پروازوں کو چیلنج کرنے والے مقدمے کی سماعت کر کے سرخیوں کے زینت بنے نے حکومت کے دلائل پر کچھ شکوک کا اظہار کیا انہوں نے2021 میں اس مقدمے کی ابتدائی شکل کو مسترد کر دیا جج جیمز بوس برگ سابق صدر اوباما کے مقرر کردہ ہیں انہوںنے حکومت کے موقف پر کچھ شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے انہوں نے 2021 میں اس مقدمے کی ابتدائی شکل کو مسترد کر دیاتھا.

متعلقہ مضامین

  • چہل قدمی کو عادت بنانے کا ایک اور بہترین فائدہ سامنے آگیا
  • پاکستان میں سفری تجربات کو تبدیل کرنے والے ڈیجیٹل رابطے میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے .ویلتھ پاک
  • بانی نے پارٹی رہنماؤں کو ایک دوسرے کیخلاف بات کرنے سے روک دیا، بیرسٹر گوہر
  • بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
  • چین اور بھارت نے براہ راست پروازیں بحال کرنے پر بات چیت شروع کردی
  • متحدہ عرب امارات میں عدالتی نظام اور عوامی سروسز کو مصنوعی ذہانت سے جوڑنے کا فیصلہ
  • بھارت کا اسٹار وارز جیسے جدید لیزر ہتھیار کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی
  • چین کی عوامی مصنوعی ذہانت خواص کو چیلنج کر رہی ہے
  • ”میٹا “کے خلاف انسداد اجارہ داری کے مقدمے کی سماعت آج شروع ہو گی
  • ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا