بچے کی ذہانت کا دار و مدار ماں یا باپ پر؟ تحقیق میں دلچسپ انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماہرین طب کے مطابق ہر انسان 20 ہزار جین کا جینیاتی کوڈ رکھتا ہے، یہی کوڈ اس کی جسمانی و شخصیت کی خصوصیات پیدا کرتا ہے۔
یعنی اس کی آنکھوں وبال کا رنگ کیسا ہو گا، وہ ذہین ہے یا غیبی اور کون سی بیماریاں اسے چمٹ سکتی ہیں، بچہ ماں اور باپ سے آدھے آدھے جین پاتا ہے مگر بعض جین زیادہ برتر حیثیت رکھتے ہیں۔
خواتین کے لئے یہ زیادہ امکان ہوتا ہے کہ وہ ذہانت کے جینیات اپنے بچوں تک منتقل کریں کیونکہ یہ جین ایکس کروموسوم پر پائے جاتے ہیں اور عورتوں کے پاس دو ایکس کروموسوم ہوتے ہیں، جبکہ مردوں کے پاس صرف ایک ہوتا ہے۔
سائنسی ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ وہ جینز جو جدید دماغی افعال کے لیے والد سے وراثت میں آتے ہیں، ممکنہ طور پر خودبخود غیر فعال ہو جاتے ہیں.
تحقیق سے پتا چلا بچہ ماں سے ذہانت حاصل کرتا ہے کہ اس کے جین ماں سے دو ایکس کروموزسم پاتے ہیں اور باپ سے ایک لہذا ماں ذہین ہوگی تو اس کے بچے بھی ذہین ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست مسترد
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پنک مون کا شاندار نظارہ کیاجا سکےگا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماہرین فلکیات کے مطابق پنک مون ہر سال بہار کے آغاز پر نظر آتا ہے، پاکستان میں مکمل پنک مون کا نظارہ آج رات 9 بجکر 8 منٹ پر کیاجا سکتا ہے۔
ماہرین فلکیات نے بتایا کہ پنک مون پوری رات آسمان پر جگمگاتارہےگا، چاند کو طلوع کے وقت دیکھنا سب سے خوبصورت ہوتا ہے۔
سورج غروب ہوتے وقت چاند کچھ زیادہ ہی بڑا اور روشن دکھائی دےگا، اگلا مکمل چاند ”فلاور مون“ کے نام سے 12 مئی کو نظر آئے گا۔
پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی