چینی صدر کی جانب سے ملک بھر کی تمام قومیتوں کو نئےچینی سال کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ ہم نے چینی خصوصیات کی حامل بڑے ممالک کی سفارتکاری کو مزید گہرا کیا ہے، عالمی گورننس کے نظام میں اصلاحات کو فعال طور پر فروغ دیا ہے اور عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور انسانی ترقی کو فروغ دینے میں مزید مثبت توانائی پیدا کی ہے۔
پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے ” گریٹ ہال آف دی پیپل” میں اسپرنگ فیسٹیول 2025 گروپ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس اجلاس سے خطاب کیا۔ چینی صدر نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے ملک بھر کی تمام قومیتوں ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے خصوصی انتظامی علاقوں اور تائیوان کے ہم وطنوں اور سمندر پار چینیوں کو نئےچینی سال کی مبارکباد پیش کی۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ سال میں ہم نے اعلیٰ معیار کی ترقی اور معاشی بحالی کو مضبوطی سے فروغ دیا ہے اور سوشلسٹ جمہوریت اور قانون کے مطابق حکمرانی کی تعمیر ، ثقافتی ، سماجی ، ماحولیاتی تہذیب ، قومی دفاع اور فوج کی تعمیر میں نئی پیش رفت حاصل کی ہے ۔ .
شی جن پھنگ نے کہا کہ 2025 ء میں ہمیں جامع اصلاحات کو مزید گہرا کرنا ہے ، اعلیٰ سطح کی کھلے پن کو وسعت دینی ہے ، اہم شعبوں میں خطرات اور بیرونی شاکس کی روک تھام اور انہیں حل کرنا ہے ، پائیدار معاشی بحالی کو فروغ دینا ہے ، سماجی ہم آہنگی اور استحکام کو برقرار رکھنا ہے ۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ہمیشہ عوام کو اولین حیثیت دینا چاہیئے تاکہ جدیدیت کے ثمرات زیادہ منصفانہ انداز میں تمام لوگوں کو فائدہ پہنچا سکیں۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ملک بھر کے عوام مل کر چین کی جدیدکاری کا ایک نیا باب لکھیں گے ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے “آئیڈیاز کی طاقت چین اور آسیان” کے موضوع پر خصوصی مکالمے کانعقاد
چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے “آئیڈیاز کی طاقت چین اور آسیان” کے موضوع پر خصوصی مکالمے کانعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ: کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی جنرل سیکریٹری اور چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے ویتنام، ملائیشیا اور کمبوڈیا کے سرکاری دورے سے قبل چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این، ملائیشین چائنا ایجوکیشن ایسوسی ایشن اور یو ٹی اے آر عبدالرحمن یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر 11 اپریل کو کوالالمپور میں “آئیڈیاز کی طاقت – چین اور آسیان” کے موضوع پر ایک خصوصی مکالمہ منعقد کیا۔
اس دوران مہمانوں نے اپنی تقاریر میں صدر شی جن پھنگ کی طرف سے تجویز کردہ قربت، سچائی، فائدے اور شمولیت کے تصور اور ” چین-آسیان ہم نصیب معاشرے” کی تعمیر کی ترویج پر سیر حاصل گفتگو کی۔
شرکاء نے صدر شی جن پھنگ کے جنوب مشرقی ایشیا کے دورے کے حوالے سے بھرپور توقعات ظاہر کیں ، اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اس دورے سے چین اور آسیان ممالک کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون اور افرادی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ ملے گا ، چین اور آسیان کے مابین سبز ٹیکنالوجی اور ریلوے کے بنیادی ڈھانچے میں مزید تعاون کو فروغ ملے گا ، اور “گلوبل ساؤتھ” کے ممالک کو مزید متحد ہونے میں مدد ملے گی۔