سونا فی تولہ 300 روپے سستا، قیمت 2 لاکھ 89 ہزار 100 روپے ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 89 ہزار 100 روپے کا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 257 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 47 ہزار 856 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی ہے، جہاں سونے کا بھاؤ 3 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 767 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
رواں برس کی پہلی سہہ ماہی کے دوراں دبئی میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ
عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال کے باوجود، دبئی کے سیاحتی شعبے نے 2025 کی پہلی سہ ماہی میں توقع سے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جہاں جنوری سے مارچ کے دوران دنیا بھر سے 5.31 ملین بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کیا جاچکا ہے۔
عربین ٹریول مارکیٹ یعنی اے ٹی ایم کے 32 ویں ایڈیشن سے قبل دبئی ڈیپارٹمنٹ آف اکانومی اینڈ ٹورازم نے انکشاف کیا کہ یہ تعداد 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 3 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتی ہے۔
ڈیپارٹمنٹ آف اکانومی اینڈ ٹورازم کے مطابق، پہلی سہہ ماہی میں دبئی کی ترقی کے اعداد مسلسل دو ریکارڈ ساز سالوں میں امارات کی عمارت کے لیے ایک مثبت رفتار کا اشارہ دیتے ہیں، یہ 2024 میں مجموعی طور پر 9 فیصد اضافے سے راتوں رات 18.72 ملین سیاحوں تک پہنچتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شامی ایئرلائنز کا متحدہ عرب امارات کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان
دبئی کارپوریشن فار ٹورازم اینڈ کامرس مارکیٹنگ کے سربراہ عصام کاظم کا کہنا ہے کہسیاحت کے شعبے کی مسلسل ترقی نہ صرف اس کے براہ راست اقتصادی اثرات کے ذریعے، بلکہ شہر میں سرمایہ کاری، ہنر اور کاروبار کے راستے کے طور پر بھی اہم ہے۔
عصام کاظم کے مطابق ان کا محکمہ دبئی کے سیاحتی اہداف کے لیے کثیر الجہتی نقطہ نظر اپنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔’متحرک مارکیٹنگ مہموں کے ساتھ عالمی مرئیت کو بڑھا کر اور کلیدی ملکی اسٹیک ہولڈرز اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنا کر ڈیپارٹمنٹ آف اکانومی اینڈ ٹورازم ایسا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔‘
دبئی کی مارکیٹ کی متنوع حکمت عملی 80 سے زیادہ مارکیٹوں کو نشانہ بناتی ہے، مغربی یورپ 1.15 ملین سیاحوں کے ساتھ سرکردہ منبع مارکیٹ رہا، جو کل کا 22 فیصد بنتا ہے، کامن ویلتھ آف انڈیپینڈنٹ اسٹیٹس اور مشرقی یورپ کا حصہ 8 لاکھ 91 ہزار سیاح یعنی 17 فیصد جبکہ گلف کوآپریشن کونسل کے رکن ممالک کی جانب سے 7 لاکھ 72 ہزار سیاحوں یعنی 15 فیصد کا حصہ شمار کیا گیا۔
مزید پڑھیں: دبئی میں رہائشیوں کے لیے ویزا امیگریشن کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا
دیگر اہم خطوں میں جنوبی ایشیا سے 7 لاکھ 52 ہزار سیاحوں یعنی 14 فیصد، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ سے 6 لاکھ 20 ہزار سیاح یعنی 12 فیصد، شمال مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا سے 4 لاکھ 74 ہزار سیاح یعنی 9 فیصد، امریکا سے 3 لاکھ 74 ہزار سیاح یعنی 7 فیصد، افریقہ سے ایک لاکھ 97 ہزار یعنی 4 فیصد، آسٹریلیشیا سے 78 ہزار سیاحوں نے دبئی کا رخ کیا جو سیاحون کی مجموعی تعداد کا 1 فیصد بنتی ہے۔
عصام کاظم کا کہنا ہے کہ مستقبل پر نظر رکھتے ہوئے، ہم اپنی توجہ کلیدی منڈیوں میں رفتار کو مزید تیز کرنے اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی نمایاں صلاحیت سے فائدہ اٹھانے پر مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ای ٹی ایم دبئی دبئی کارپوریشن فار ٹورازم اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ آف اکانومی اینڈ ٹورازم عربین ٹریول مارکیٹ متحدہ عرب امارات