کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 2 سے 3 ماہ میں عوام کو تحفہ دینے کا عندیہ د یتے  ہوئے کہا ہےکہ کوشش ہے 40 سے 45 لاکھ روپے میں مڈل کلاس لوگوں کو گھر دیا جائے جب کہ آئندہ کوئی قبضہ کرے گا تو ہم سب مل کر قبضہ خالی کروائیں گے۔

میراتھون کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ غیر ملکی افراد کی موجودگی نے کراچی میراتھون کو چار چاند لگا دئیے، میراتھون میں ان سب کی شرکت، عالمی ہم آہنگی اور دوستی کا پیغام ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مہنگائی کے اس دور میں ہم کراچی کے عوام کو ایک خصوصی تحفہ دینا چاہتاہوں، چندماہ میں گھردینے کے حوالے سے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا، مڈل کلاس طبقہ مستقبل میں اپنے گھر میں رہ سکتا ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد کراچی کی رونقیں بحال کرنا ہے، پولو کھیل کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

رمضان المبارک کی آمد سے قبل عوام کیلئے مہنگائی کا نیا تحفہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2025ء) رمضان المبارک کی آمد سے قبل عوام کیلئے مہنگائی کا نیا تحفہ، چینی کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہو گیا، ملک میں چینی کا نیا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں چینی کا نیا بحران جنم لینے لگا ہے ، چینی کی ہول سیل اور پرچون کی سطح پر قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ کرشنگ سیزن میں 43 لاکھ ٹن چینی پیدا ہوئی جبکہ رواں سیزن میں3لاکھ ٹن کمی سے 40 لاکھ ٹن پیداوار متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سٹے باز رمضان المبارک سے قبل چینی کی قیمتیں بڑھانے کے لئے متحرک ہیں اور انہوں نے فروری اور مارچ کیلئے قیمتیں طے کر کے پیشگی سودے بھی کر لئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے مداخلت نہ کی تو رمضان المبارک میں چینی کی قیمتیں غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کرشنگ سیزن کے باوجود چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔گزشتہ ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور اس وقت چینی کی ایکس مل قیمت 140 سے 143 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ذرائع کے مطابق، ماہ دسمبر میں چینی کی ایکس مل قیمت 125 روپے فی کلو تھی، لیکن اب مافیا نے ماہ فروری کے لئے فیوچر ٹریڈ کی قیمت 145 روپے فی کلو مقرر کر دی ہے۔

چھوٹی دکانوں پر چینی کی قیمتیں 155 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہیں۔ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر مافیا کو کنٹرول نہیں کیا گیا تو رمضان کے دوران چینی کی قیمت 170 روپے فی کلو تک پہنچ سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق حکومت کو فوری طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو رمضان میں قیمتوں کے اضافے سے بچایا جا سکے۔
                                              

متعلقہ مضامین

  • گورنر ہاؤس سندھ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کا جلسہ عطائے اسناد
  • گورنر ہاؤس سندھ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کا کانووکیشن
  • رمضان المبارک کی آمد سے قبل عوام کیلئے مہنگائی کا نیا تحفہ
  • دو تین ماہ میں ایسا تحفہ دینگے کہ عوام خوش ہو جائینگے: کامران ٹیسوری
  • دو تین ماہ میں عوام کو ایسا تحفہ دیں گے لوگ خوش ہو جائیں گے: گورنر سندھ
  • 45 لاکھ روپے میں مڈل کلاس لوگوں کو گھر دیںگے، گورنر
  • کوشش ہے 40 سے 45 لاکھ روپے میں مڈل کلاس لوگوں کو گھر دیا جائے، گورنر سندھ
  • حرا مانی کی رجب بٹ سے انوکھی اپیل، رجب نے بڑا تحفہ دینے کا اعلان کردیا