راولپنڈی:

وزیراعلی کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے غیر معمولی ملاقات، دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں کے پی کے میں امن وامان کی صورتحال، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ 

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی، علی امین مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں وزیراعلی کی گاڑی کو بغیر روک ٹوک کے گیٹ نمبر 5 سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ 

ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل سے کانفرنس روم منتقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق عمران خان  اور وزیراعلی کے درمیان ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں 8 فروری کو پشاور میں جلسے کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی اوربانی پی ٹی آئی نے وزیراعلی کو مختلف ہدایات دی، کانفرنس روم میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد وزیراعلی کے پی میڈیا سے گفتگو کیے بغیر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی

پڑھیں:

اڈیالہ جیل: عمران خان کی تینوں بہنوں کو ایک بار پھر ملاقات سے روک دیا گیا

اڈیالہ جیل: عمران خان کی تینوں بہنوں کو ایک بار پھر ملاقات سے روک دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس) عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جانے والے آئی تینوں بہنوں کو ایک بار پھر گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سے ملاقاتوں کا دن ہے، فیصل چوہدری ایڈووکیٹ اڈیالہ جیل پہنچ گئے، بشری بی بی سے ملاقات کے لئے فیملی ممبران اڈیالہ جیل پہنچ گئے، بشری بی بی کی فیملی ممبر مہر النساء احمد اڈیالہ جیل پہنچ گئیں، بشری بی بی کے فوکل پرسن رائے سلمان کھرل ایڈووکیٹ بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے،سلمان صفدر ایڈووکیٹ بھی اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئے۔

عمران خان سے ملنے کے لیے آئی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو گورکھ پور ناکے پر روک لیا گیا، علیمہ خان گاڑی سے نکل کر فٹ پاتھ پر بیٹھ گئیں۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی تینوں بہنوں کو اسی جگہ روکا گیا تھا بعدازاں احتجاج پر پولیس نے دونوں بہنوں کو جانے کی اجازت دی مگر علیمہ خان کو جانے نہیں دیا جس پر احتجاج تینوں بہنیں اڈیالہ نہیں گئیں، پولیس نے انہیں حراست میں لیا بعدازاں کچھ گھنٹے بعد کہیں دور لے جاکر چھوڑ دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک روس مشاورتی گروپ برائے اسٹریٹجک استحکام کا اجلاس، تخفیف اسلحہ و دیگر امور پر گفتگو
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی کل ملاقات کا دن،فہرست ترتیب دیدی گئی ،جا نئے کون کون ملاقات کرے گا
  • بیرسٹر محمد علی سیف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • یرسٹر محمد علی سیف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • اڈیالہ جیل، عمران خان کی تینوں بہنوں کو پھر ملاقات سے روک دیا گیا
  • عمران خان نے خیبرپختونخواہ حکومت کو مائنز اینڈ منرلز بل روکنے کی ہدایت کردی
  • عمران خان کی بہنوں اور دیگر رہنماﺅں کو ایک بارپھر ملاقات کرنے سے روک دیا گیا
  • اڈیالہ جیل: عمران خان کی تینوں بہنوں کو ایک بار پھر ملاقات سے روک دیا گیا
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی سے آج ملاقات کا دن
  • اڈیالہ جیل میں امریکی پاکستانیوں کے گروپ کی عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی، انگریزی روزنامے کا دعویٰ