بانی پی ٹی آئی سے علی امین گنڈاپور کی غیرمعمولی ملاقات، اہم معاملات پر مشاورت
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی، علی امین مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں وزیراعلی کی گاڑی کو بغیر روک ٹوک کے گیٹ نمبر 5 سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔
ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل سے کانفرنس روم منتقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق عمران خان اور وزیراعلی کے درمیان ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں 8 فروری کو پشاور میں جلسے کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی اوربانی پی ٹی آئی نے وزیراعلی کو مختلف ہدایات دی، کانفرنس روم میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ کے پی میڈیا سے گفتگو کیے بغیر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور وزیراعلی رہیں گے. اسد قیصر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )سابق سپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اسد قیصرنے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور وزیراعلی رہیں گے ،اس وقت بڑے چیلنجز ہیں، میرا کوئی گروپ نہیں ، عمران خان ہی پی ٹی آئی ہیں. نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اسد قیصر نے کہا کہ میں پارٹی کا منتخب صوبائی صدر تھا لیکن جب اسپیکر بنا کہا گیا سرکاری اور پارٹی عہدوں کو الگ ہونا چاہیئے میں نے ڈیڑھ سال بعد پارٹی عہدہ چھوڑ دیا تھا پرویزخٹک سیکرٹری جنرل تھے انہوں نے بھی استعفی دیا اوران کی جگہ جہانگیرترین اور میری جگہ اعظم سواتی صوبائی صدر بن گئے.(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ علی امین وزیراعلی رہیں گے ایسی فی الحال کوئی بات نہیں ہے کہ انہیں ہٹایاجارہا ہے ان کی عمران خان سے ملاقات بھی ہوئی ہے، اس وقت بڑے چیلنجز ہیں، میرا کوئی گروپ نہیں ہے میں عمران خان کے گروپ میں ہوں اور عمران خان ہی پی ٹی آئی ہیں. انہوں نے کہاکہ جنید اکبر اور میرا بھائی دونوں کلاس فیلو ہیں، پشاور یونیورسٹی میں ایک ساتھ پڑھتے تھے بشری بی بی ایک گھریلو خاتون ہیں ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، جب صورتحال بن جاتی ہے تو پھر اپنے حق کیلئے اور شوہر کیلئے آواز اٹھانا ان کی ذمہ داری تھی میرا عمران خان کے ساتھ چھوٹے اور بڑے بھائی کا تعلق ہے ، زندگی کے 29سال عمران خان کو دیئے ہیں اسد قیصر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کوئی کرپشن نہیں ہورہی، کرپشن پر عمران خان کی زیروٹالرنس ہے، اگر کرپشن ہورہی ہے تو ثبوت سامنے لائے جائیں.