بی جے پی آئینی اقدار کو کمزور کر رہی ہے، ملکارجن کھڑگے
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
کانگریس صدر نے سماجی انصاف کی لڑائی جاری رکھتے ہوئے ملک کی جمہوری اور اقتصادی بنیادوں کو مضبوط کرنے کیلئے کانگریس پارٹی کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے اس پر آئینی اقدار کو کمزور کرنے اور اقتصادی محاذوں پر ناکام رہنے کا الزام لگایا۔ بھارت کو تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے کے نریندر مودی کے دعوے پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے بیانات کے باوجود ہندوستان پانچویں سب سے بڑی معیشت بنا ہوا ہے، جبکہ یہ مقام کانگریس کی قیادت والی متحدہ ترقی پسند اتحاد کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں حاصل کیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی اقتصادی پالیسیوں نے غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی جدوجہد کو نظر انداز کرتے ہوئے امیروں کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے معیشت کی تعمیر کے لئے کام کیا، لیکن بی جے پی کے دور حکومت میں کوئی معنی خیز پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیر اور غریب کے درمیان عدم مساوات بڑھتی جا رہی ہے اور توجہ چند منتخب افراد کو فائدہ پہنچانے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے بی جے پی حکومت پر جمہوری اداروں کو کمزور کرنے، خود مختار اداروں میں مداخلت اور اقتدار کو مرکزیت دینے کا الزام لگایا۔ وفاقیت کے کمزور ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز اپوزیشن کی حکومت والی ریاستوں کے اختیارات کو کم کر رہا ہے۔ کانگریس صدر نے سماجی انصاف کی لڑائی جاری رکھتے ہوئے ملک کی جمہوری اور اقتصادی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لئے کانگریس پارٹی کے عزم کا اعادہ کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کرتے ہوئے بی جے پی
پڑھیں:
کراچی: سی ویو پر ڈرفٹنگ کرتی گاڑی الٹ کر سمندر میں جا گری
کراچی:سی ویو پر ڈرفٹنگ کرتے ہوئے سفید رنگ کی ایک گاڑی الٹ کر تیزی سے سمندر میں جا گری۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی علی الصبح درخشاں تھانے کی حدود میں واقع سی ویو نشان پاکستان کے قریب ایک سفید رنگ کی گاڑی مبینہ طور پر ڈرفٹنگ کرتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی اور سمندر میں جا گری۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر مددگار 15 پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد ریسکیو 1122 کو طلب کیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو باحفاظت سمندر سے نکال لیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا اور ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ حادثہ ساحل پر ڈرفٹنگ کے دوران پیش آیا۔ پولیس نے مزید تحقیقات کے لیے گاڑی کے مالک کو تھانے طلب کر لیا ہے۔