سعودی عرب کی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی (سی ایم اے) نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت غیرملکی سرمایہ کار اب مکہ اور مدینہ میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ سعودی عرب کی جانب سے یہ اجازت غیر سعودی سرمایہ کاروں کو پہلی بار دی گئی ہے۔

کیپٹل مارکیٹ میں لسٹنگ کمپنیز کو اب رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت حاصل ہو گئی ہے، جس سے غیر سعودی افراد کو ان لسٹڈ کمپنیز میں سرمایہ کاری کرنے کا نیا موقع ملے گا۔سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کے مطابق، اس فیصلے کا مقصد کیپٹل مارکیٹ میں فنانسنگ مصنوعات کو بہتر بنانا ہے۔

یہ فیصلہ سعودی عرب کی اقتصادی اصلاحات اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس سے نہ صرف غیر ملکی سرمایہ کاروں کو نیا موقع ملے گا بلکہ ملک کی معیشت میں بھی مزید استحکام اور ترقی کی توقع ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: میں سرمایہ کاری

پڑھیں:

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چین کی میڈیکل آلات کے شعبے میں اہم سرمایہ کاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے چین کی جانب سے میڈیکل آلات کے شعبے میں اہم سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور حکومتی کاوشوں کے باعث ملک میں سرمایہ کاروں کیلئے ماحول سازگار ہے، چین کی 80 کمپنیوں نے پاکستان میں طبی آلات کے شعبے میں شراکت داری کیلئے گہری دلچسپی کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

میڈیکل اور سرجیکل شعبے میں تجارت کے فروغ کیلئے تقریباً 250 ملین ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں، چینی کمپنیوں نے پاکستان میں میڈیکل آلات کے شعبے کی مزید ترقی کیلئے جوائنٹ وینچرز کے قیام پر بھی زور دیا ہے۔چین کی جدید ٹیکنالوجی طبی صنعت کو ترقی دینے میں معاون، ٹیکس مراعات اور لیبر فورس سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، پاکستان کی میڈیکل صنعت کی مالیت 600 ملین ڈالر سے زائد، چینی سرمایہ کاری سے مزید ترقی متوقع ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معاشی بحالی کیلئے کاروباری سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی خوش آئند ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی حکومت نے مکہ اور مدینہ میں غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت دیدی
  • سعودی عرب نے مکہ اور مدینہ میں غیرملکی سرمایہ کاری کی اجازت دے دی
  • مکہ مدینہ کی جائیداد میں غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت
  • غیر ملکیوں کو مکہ اور مدینہ میں سرمایہ کاری کی اجازت مل گئی
  • سعودی عرب نے غیرملکیوں کو مکہ، مدینہ میں سرمایہ کاری کی اجازت دے دی
  • مکہ اور مدینہ میں رئیل اسٹیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دیں گے، سعودیہ
  • غیر ملکیوں کو مکہ اور مدینہ میں سرمایہ کاری کی اجازت دیدی گئی
  • سعودی عرب: مکہ، مدینہ میں رئیل اسٹیٹ کمپنیوں میں غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت دینے کا فیصلہ
  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چین کی میڈیکل آلات کے شعبے میں اہم سرمایہ کاری