انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق صوبائی وزیر داخلہ وسیم اختر سمیت تین ملزمان کو 12 مئی کے کیس سے بری کردیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے 12 مئی کے ایک کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر رہنما ایم کیو ایم وسیم اختر سمیت تین ملزمان کو بری کردیا۔

بری ہونے والے دیگر دو ملزمان میں عمیر صدیقی اور اعجاز شاہ قادری شامل ہیں۔

پراسکیویشن کے مطابق ملزمان کے خلاف ایئرپورٹ تھانے میں مقدمہ درج تھا ملزمان پر 12 مئی 2007 کو ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ کے الزامات تھے۔

عدالت نے کیس میں بانی ایم کیو ایم سمیت 12 ملزمان کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے، عدالت نے اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں سانحہ 12 مئی کے چھ مقدمات تاحال زیر التواء ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ملزمان کو عدالت نے مئی کے

پڑھیں:

سانحہ 12 مئی کیس،عدم شواہدپر اہم رہنما کو بری کر دیا گیا

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 12 مئی2007 کےکیس میں عدم شواہدکی بناء پر رہنما ایم کیو ایم وسیم اختر سمیت 3 ملزمان کو بری کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے 12 مئی کے ایک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدم شواہدکی بناء پر رہنما ایم کیو ایم اور اُس وقت کے مشیر داخلہ وسیم اختر سمیت 3 ملزمان کو بری کردیا۔بری ہونے والے دیگر 2 ملزمان میں عمیر صدیقی اور اعجاز شاہ قادری شامل ہیں۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان کے خلاف ائیر پورٹ تھانے میں مقدمہ درج تھا، ملزمان پر 12 مئی 2007 کو ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات تھے۔

واضح رہےکہ عدالت نےکیس میں بانی ایم کیو ایم سمیت 12 ملزمان کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔عدالت نے اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔سانحہ 12 مئی 2007 کے 6 مقدمات تاحال زیر التواء ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سانحہ12مئی کیس کی سماعت سابق میئرکراچی وسیم اختر بری
  • سانحہ 12 مئی کیس، الطاف حسین اشتہاری اور سابق مئیر کراچی وسیم اختر بری الذمہ قرار
  • سانحہ 12 مئی کیس،عدم شواہدپر اہم رہنما کو بری کر دیا گیا
  • جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست مسترد
  • 12 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: وسیم اختر اور دیگر ملزمان بری
  • 12 مئی جلاؤ گھیراؤکیس،سابق میئرکراچی وسیم اختر سمیت دیگر بری
  • سانحہ 12 مئی کیس: سابق میئر کراچی وسیم اختر بری
  • جی ایچ کیو حملہ کیس: 2 ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد
  • جی ایچ کیو حملہ کیس؛ 2 ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد