اب کسی کو غیرجمہوری رویوں سے تعمیر و ترقی کے عمل میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے آپس میں رابطے اور مذاکرات جمہوریت کی روح ہیں۔ ان رابطوں سے ملک اور قوم کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے میں مدد ملتی ہے۔
پی ٹی آئی سے مذاکراتی کے لیے حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مذاکرات سے گریز غیر جمہوری رویہ ہے جس سے کشیدگی کا ماحول پیدا ہوتا ہے اور قومی یکجہتی کی فضا کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے معاملات آگے نہ بڑھ سکے
وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کو ہنگاموں، محاذ آرائی اور تصادم کی نہیں، مفاہمت اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے تاکہ قومی معیشت کی تعمیر اور دہشت گردی کے خاتمے جیسے مسائل کے بارے میں مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔
شہباز شریف نے مزید کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے ملک ترقی کر رہا ہے اور عالمی سطح پر بھی اس کے وقار میں اضافہ ہورہا ہے۔ ہم کسی کو اس امر کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ غیر جمہوری رویوں سے تعمیر و ترقی کے اس عمل کی راہ میں رکاوٹ ڈالے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیر اعظم کو پی ٹی آئی کمیٹی سے مذاکرات کی تفصیل سے آگاہ کیا۔
قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ پی ٹی آئی طے شدہ معاملات سے پیچھے ہٹ رہی ہے، یہ کل کے اجلاس میں نہیں آنا چاہتے تو نہ آئیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم اسپیکر کی جانب سے بلائی گئی میٹنگ میں کل شریک ہوں گے، اب ہم کسی کا انتظار کریں گے نہ چھت پر کھڑے ہو کر آواز دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں حکومت سیاسی مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو کوئی ایک مثبت قدم اٹھائے، پی ٹی آئی
واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کرچکی ہے، اور ان کا مؤقف ہے کہ اگر حکومت 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دیتی تو ہم بات چیت آگے نہیں بڑھائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews حکومت پی ٹی آئی مذاکرات رابطے شہباز شریف عرفان صدیقی غیر جمہوری رویے قومی یکجہتی مذاکرات وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حکومت پی ٹی ا ئی مذاکرات شہباز شریف عرفان صدیقی قومی یکجہتی مذاکرات وزیراعظم پاکستان وی نیوز عرفان صدیقی شہباز شریف پی ٹی ا ئی نے کہاکہ کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
وزیراعظم محمد شہباز شریف بیلاروس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد 2 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے۔
لندن پہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال مسلم لیگ ن برطانیہ کے رہنما احسن ڈار، راشد ہاشمی اور خرم بٹ نے کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہفتے کے روز لندن میں اپنے طبی معائنے کروائیں گے جبکہ اتوار کے روز نجی ملاقاتیں طے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: بیلا روسی صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ
وزیراعظم واپسی سے قبل ایونفیلڈ میں میاں محمد نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
اس سے قبل دورے کے اختتام پر بیلاروس کے شہر منسک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن، وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف اور بیلاروس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
London Shahbaz Sharif دورہ شہباز شریف لندن