سپریم کورٹ میں 8 ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ میں 8 ججز تعینات کرنے کے لئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا، ہائیکورٹس کے پہلے 5 سینئر ججز سے بھی تعیناتیاں کی جائیں گی۔
سپریم کورٹ میں 8 ججز تعینات کرنے کے لئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلالیا گیا ہے، ججز تعیناتی کے لئے اجلاس 11 فروری کو دوپہر 2 بجے ہوگا، جوڈیشل کمیشن اجلاس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پانچوں ہائیکورٹس کے پہلے 5 سینئر ججز سے بھی تعیناتیاں کی جائیں گی۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن
پڑھیں:
آئینی بینچ کیلیے ججز کی نامزدگی؛ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد:آئینی بینچ کے لیے ججز کی نامزدگی کے سلسلے میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو طلب کیا گیا تھا، تاہم اس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے، جس کے بعد آئینی بینچ کے لیے 2 نئے ججز نامزد کرنے کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس کل 17 اپریل کو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر علی ظفر کی درخواست پر جوڈیشل کمیشن اجلاس کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔
Post Views: 4