خیبرپختونخوا اسمبلی میں نگراں دورحکومت میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا بل منظور
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختونخوا اسمبلی نے نگراں دورحکومت میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا بل منظور کرلیا۔
منظور کردہ بل کا اطلاق 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 کے درمیان کی گئی بھرتیوں پر ہوگا، تاہم سن اور اقلیتی کوٹہ کےساتھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونی والی بھرتیوں کو استثنی حاصل ہوگا۔
بل میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو نکالنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کے سربراہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ہوں گے۔
بل میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ادارے نگران دور کی بھرتیوں کے حوالے سے 30 دن میں رپورٹ مرتب کریں گے۔
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ نگراں دور میں دس ہزار سے زائد بھرتیاں کی گئیں جبکہ نگراں حکومت صرف روزمرہ کے معاملات ہی چلا سکتی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایف پی ایس سی کے ذریعے گلگت بلتستان کی 1454 اسامیوں پر جلد بھرتیوں کی سفارش
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) اختر نواز ستی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان کی 1454 مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کے عمل کو تیز کرنے کی سفارش کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) اختر نواز ستی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان کی 1454 مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کے عمل کو تیز کرنے کی سفارش کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صحت، تعلیم سمیت اہم شعبوں میں میرٹ پر اہل نوجوانوں کی بھرتیوں کیلئے ایف پی ایس سی کو صوبائی حکومت کی جانب سے کیس بھجوایا گیا ہے تاکہ گلگت بلتستان میں سروس ڈیلیوری کے نظام کی بہتری اور قابل نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے ان آسامیوں کو جلد مشتہر کیا جائے تاکہ میرٹ پر اہل لوگوں کی بھرتیاں جلد عمل میں لائی جا سکیں۔ چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) اختر نواز ستی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کا خود ایف پی ایس سی آنا علاقے سے محبت اور اس اہم مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے۔ گلگت بلتستان کے آسامیوں پر جلد بھرتیوں عمل میں لانا ہماری ترجیح ہے۔ ایف پی ایس سی کی جانب سے مختلف محکموں کی آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں جو بھرتیوں کے مختلف مراحل میں ہیں۔ جو آسامیاں مشتہر نہیں ہوئی ہیں ان آسامیوں کو بھی جلد مشتہر کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی سیکریٹری سروسز عثمان احمد کو جی بی کمپٹیٹیو ایگزام (GB Compatative Exam) کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلداروں کی آسامیوں گورنر سے منظور شدہ رولز کو جلد ایف پی ایس سی بھجوانے کے احکامات دیئے تاکہ ان آسامیوں پر بھی جلد بھرتیاں عمل میں لائی جا سکیں۔