اسلام آباد:

وزیراعظم نے کہا ہے کہ شرح سود میں کمی معیشت کے لیے خوش آئند ہے، اس سے سرمایہ کاری بڑھے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق شرح سود کو ایک فی صد کم کرکے 13 سے 12 فی صد مقرر کردیا گیا ہے۔

شرح سود میں کمی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پالیسی ریٹ کا 12 فیصد پر آنا ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور ساتھ ہی ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ بھی ہو گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ کم افراط زر کی شرح کی بدولت پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے۔ پُر امید ہوں کہ آئندہ مہینوں میں افراط زر میں مزید کمی ہو گی۔ معیشت کی بحالی کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سعودی عرب نے مکہ اور مدینہ میں غیرملکی سرمایہ کاری کی اجازت دے دی

ریاض : سعودی عرب نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں غیرملکی سرمایہ کاری کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت غیرملکی سرمایہ کار اب سعودی لسٹڈ کمپنیوں کے حصص یا تبدیل ہونے والے قرضوں میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

 

سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے اس سرمایہ کاری کے لیے مخصوص ضوابط مقرر کیے ہیں، جو اب نافذ العمل ہیں۔ ان ضوابط کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاروں کو مکہ اور مدینہ میں واقع رئیل اسٹیٹ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی اجازت ہوگی، لیکن اس سرمایہ کاری کا دائرہ صرف سعودی مالیاتی مارکیٹ میں درج کمپنیوں تک محدود رہے گا۔

 

یہ فیصلہ سعودی عرب کے 2030 وژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور ملک کی معیشت کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ اس سے سعودی عرب کے رئیل اسٹیٹ کے شعبے کو بھی مزید ترقی ملے گی۔ تاہم، اتھارٹی نے وضاحت کی ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو کمپنی کے شیئرز کا 49 فیصد سے زیادہ حصہ نہیں مل سکتا۔

متعلقہ مضامین

  • شرح سود میں صرف ایک فیصد کی کے سرمایہ کاری پر منفی اثرات پڑیں گے
  • امریکی وفد کی پاکستان آمد، سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر دستخط
  • سعودی عرب نے مکہ اور مدینہ میں غیرملکی سرمایہ کاری کی اجازت دے دی
  • شرح سود میں ایک فیصد کمی سے معیشت کو خاص فائدہ نہیں ہوگا، سلیم ولی
  • سرمایہ کاری ، صنعتی پیداور کم ، ترسیلات زر میں اضافہ معیشت بہتر ہوگی 
  • پالیسی ریٹ کا 12 فیصد پر آنا ملکی معیشت کیلئے خوش آئند ہے، وزیراعظم
  • وزیراعظم کا اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں کمی کا خیر مقدم
  • نجکاری کے عمل کے لیے جامع پالیسی فریم ورک کی ضرورت