Jasarat News:
2025-04-15@09:26:35 GMT

پی ٹی آئی کا حکومت سے مزید مزاکرات کرنے سےانکار

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

پی ٹی آئی کا حکومت سے مزید مزاکرات کرنے سےانکار

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف(  پی ٹی آئی ) نے حکومت سے مزید مزاکرات کرنے سےانکارکرتے ہوئے کہاہےکہ ہم نے اس حوالے سے باضابطہ آگاہ بھی کردیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فارم 47 کے باعث بننے والی حکومت شروع سے جلد بازی میں قانون پاس کروا رہی ہے،  کل حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے، اس حوالے سے باقاعدہ سیکریٹری اسپیکر کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ دور حاضر میں ہر فرد کو آپڈیٹ کرنے والا ادارہ میڈیاہے جو حالات وواقعات سے باخبر رکھتا ہے، آج اسی کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی  کا کہنا تھا کہ حکومت پیکا ایکٹ بل کے تحت کسی پر بھی فیک نیوز کا الزام لگااٹھالیا جاتاہے جبکہ  میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کیلیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

اسلام آباد:

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں مزید دو ججز شامل کرنے اور دو صوبائی ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس صاحبان تعینات کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن کے دو الگ الگ اجلاس طلب کر لیے گئے ہیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو طلب کیا گیا ہے، جمعے کو چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس دو بجے ہو گا۔

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں دو ججز مزید شامل کرنے سے آئینی بنچز میں نامزد ججز کی تعداد 15 ہو جائے گی۔

جوڈیشل کمیشن کا دوسرا اجلاس  2 مئی کو طلب کیا گیا ہے، جس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان کیلئے ججز ناموں پر غور ہوگا۔

دونوں ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس صاحبان کی تعیناتی کیلئے تین تین سینئر ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سید عباس عراقچی نے سعودی وزیر خارجہ کو مسقط مذاکرات میں ہونیوالی پیشرفت سے آگاہ کیا
  • امریکی وفد سے ملاقات کے حوالے سے میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا، بیرسٹر گوہر
  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کیلیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سیکٹر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس
  • شہباز حکومت نے کہا ہے ہم عافیہ صدیقی کیلئے مزید کچھ نہیں کر سکتے
  • اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 6سگے بھائیوں سمیت مزید 37فلسطینی شہید
  • اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 6 سگے بھائیوں سمیت مزید 37 فلسطینی شہید
  • بنگال کے تشدد زدہ علاقوں میں فورسز کی مزید پانچ کمپنیاں تعینات، 150 افراد گرفتار
  • موٹروے پولیس نے 5 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات،2 لاکھ 30 ہزار  روپے مالک کے حوالے کر دی
  • غزہ کے بچے اور قیدی نیتن یاہو کےگھناؤنے عزائم کا شکار ہوئے ہیں، حماس