جعلی عامل کے وحشیانہ تشدد سے خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
بدین: جعلی عامل کے تشدد کے باعث 30 سال کی خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں تاہم لاش پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی عامل اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیاجائےگا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
خیر پور: دشمنی پرفائرنگ، خاتون سمیت 3 افرادجاں بحق، 2 بچیاں زخمی
—فائل فوٹوخیرپور کے گوٹھ پنہل کورائی میں دشمنی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچیاں زخمی ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔
دورہ روڈ سفید ڈھیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قاری اعجاز جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دوسری جانب واقعے میں زخمی ہونے والی بچیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔