الیگزینڈر لوکاشینکو مسلسل7 ویں مرتبہ بیلا روس کے صدر منتخب ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز

مینسک(آئی پی ایس )بیلا روس کے صدارتی انتخابات میں الیگزینڈر لوکاشینکو کامیابی حاصل کرکے مسلسل 7 ویں مرتبہ بیلا روس کے صدر منتخب ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلا روس کے صدارتی انتخابات کے نتائج میں الیگزینڈر لوکاشینکو بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر مسلسل ساتویں مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق الیگزینڈر لوکاشینکو نے تقریبا 87 فیصد ووٹ لے کر صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی جب کہ دیگر 4 صدارتی امیدواروں، جنہیں الیگزینڈر لوکاشینکو کا ہی حامی کہا جاتا ہے ان میں سے کوئی 5 فیصد ووٹ بھی حاصل نہ کرسکا۔

بیلا روس کے الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں کل 70 لاکھ کے قریب لوگ ووٹ ڈالنے کے اہل تھے، جب کہ الیکشن کے دن ٹرن آوٹ 85 فیصد رہا۔خیال رہے الیگزینڈر لوکاشینکو نے بیلا روس کی آزادی کے بعد 1994 میں پہلی بار صدر کا عہدہ سنبھالا تھا اور تب سے آج تک مسلسل بیلا روس کے صدر منتخب ہوتے آرہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بیلا روس کے صدر منتخب

پڑھیں:

ملتان ٹیسٹ: ایشیا میں پہلی مرتبہ ایک دن میں 20 وکٹیں گرنے کا ریکارڈ قائم

ملتان(نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پہلے دن ہی دونوں ٹیمیں آؤٹ ہوگئیں، ایشیا کی تاریخ میں ٹیسٹ میچ میں پہلی بار ایک دن میں 20 وکٹیں گریں۔کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ملتان کی پچ بلے بازوں کا قبرستان ثابت ہوئی جہاں تاریخ میں پہلی بار ایشیا کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز 20 وکٹیں گرگئیں۔

ملتان ٹیسٹ میچ میں پورے دن اسپنرز کا راج رہا، پاکستانی ٹیم مہمان ٹیم کے لیے بنائے گئے اپنے ہی اسپن جال میں پھنس گئی۔ملتان ٹیسٹ میں پہلی بار ایک دن میں 20 وکٹیں گرنے کا ریکارڈ قائم ہوا، ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو نعمان علی کی پہلی ہیٹ ٹرک اور 6 وکٹوں کی بدولت مہمان ٹیم 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔تاہم، جواب میں ویسٹ انڈیز نے پاکستانی بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی اور انہیں اپنے بنائے گئے اسکور سے بھی کم پر آؤٹ کرکے پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں ہی کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کی طرح اس میچ کی پہلی اننگز میں بھی ٹاپ آرڈر مکمل ناکام ثابت ہوا اور پوری قومی ٹیم صرف 154 رنز ہی بناسکی۔کرکٹ کی تاریخ میں ایشیا میں پہلی بار کسی بھی ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 20 وکٹیں گریں، اس سے قبل 1987 میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دہلی ٹیسٹ میں پہلے روز سب سے زیادہ 18 وکٹیں گری تھیں۔تاہم، اس سے قبل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز 19 وکٹیں گری تھیں۔

چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم کا مستقبل داؤ پر نہیں لگانا چاہتا: چیئرمین پی سی بی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں69وکٹیں گریں
  • ٹرمپ کے صدارتی ناشتے میں شرکت کیلئے بلاول امریکا روانہ
  • بلاول بھٹو ٹرمپ کے صدارتی ناشتے میں شرکت کیلئے امریکا روانہ
  • مجھے سو فیصد یقین نہیں کہ تیسری مرتبہ صدر نہیں بن سکتا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • بیلا روس؛ الیگزینڈر لوکاشینکو مسلسل7 ویں بار صدر منتخب
  • شمالی غزہ میں شہریوں کی واپسی: بے دخل کیے گئے فلسطینی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے علاقوں کو لوٹ آئے
  • چین اور بیلا روس کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مستحکم ہوا ہے ، چینی صدر
  • اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2025 کا انعقاد، تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب
  • ملتان ٹیسٹ: ایشیا میں پہلی مرتبہ ایک دن میں 20 وکٹیں گرنے کا ریکارڈ قائم