آسٹریلین اوپن، جینک سینر اعزاز کے دفاع میں سرخرو
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
کراچی:
جینک سینر نے آسٹریلین اوپن میں اعزاز کا دفاع کرلیا، اطالوی ٹینس اسٹار نے اس بار فائنل میں جرمن حریف الیگزینڈر زویریف کو قابو کرلیا۔
زویریف تیسری بار گرینڈ سلم فائنل میں ناکام ہوگئے اور وہ اس بدقسمتی کا شکار ہونے والے دنیا کے ساتویں پلیئر بنے۔
تفصیلات کے مطابق سیزن کے ابتدائی گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں مینز سنگلز ٹرافی دفاعی چیمپیئن جینک سینر نے جیت لی، سینر نے گزشتہ 5 میں سے 3 گرینڈ سلم ٹرافیز قبضے میں کیں اور یہ تمام فتوحات انھیں ہارڈ کورٹس پر ملی ہیں۔
ٹاپ سیڈ اطالوی پلیئر نے فیصلہ کن معرکے میں ابتدائی سیٹ 3-6 سے اپنے نام کیا جبکہ دوسرے سیٹ کا فیصلہ ٹائی بریکر پر 6-7 (7/4) سے ان کے حق میں ہی رہا، تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں 3-6 سے ملنے والی کامیابی نے انھیں ایک بار میلبورن پارک ایونٹ کی ٹرافی کا حقدار بنوا دیا، یہ ان کے کیریئر کی تیسری گرینڈ سلم ٹرافی رہی۔
ایونٹ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں سینر نے کہا کہ یہ ایونٹ میرے لیے حیران کن رہا، مجھے امید ہے کہ میں اس جیت کا سلسلہ سیزن کے دیگر ایونٹس میں بھی قائم رکھ پاؤں گا، وہ 3 گرینڈسلم جیتنے والے پہلے اطالوی پلیئر بھی بنے۔
دوسری جانب 27 سالہ جرمن پلیئر الیگزینڈر زویریف اوپن ایرا دور میں ساتویں پلیئر بنے، جسے کیریئر کے ابتدائی تینوں گرینڈ سلم میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، وہ اس سے قبل 2020 کے یو ایس اوپن اور 2024 کے فرنچ اوپن میں ٹرافی کے اتنے قریب جاکر بھی مایوس رہے تھے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ مجھے امید تھی کہ فائنل میں زیادہ مسابقت ہوگی لیکن جینک نے بہت اچھا کھیل پیش کیا اور فتح اس کے نام رہی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکہ، سونی وطن گلگت بلتستان کی جانب سے وزیر اعلی جی بی کے اعزاز میں تقریب
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نسیم استوری اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس شاندار اور بامقصد تقریب کا اہتمام کیا۔ انہوں نے امریکہ میں مقیم گلگت بلتستان کی کمیونٹی کو متحد کرنے اور باہمی روابط کو مضبوط بنانے کی کاوشوں کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کی جانب سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور انکے ہمراہ وفد کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی اور امریکہ میں مقیم رہنماؤں نے شرکت کی۔اپنے استقبالیہ خطاب میں نسیم استوری نے تنظیم کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، “سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کے قیام کا مقصد پورے گلگت بلتستان کے امریکہ میں مقیم کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے تاکہ ہم مل کر اپنی کمیونٹی اور علاقے کی بہتری کے لیے کام کر سکیں۔” تقریب کے دوران وزیراعلیٰ کو گلگت بلتستان کی روایتی ٹوپی اور چوغہ کا تحفہ پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نسیم استوری اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس شاندار اور بامقصد تقریب کا اہتمام کیا۔ انہوں نے امریکہ میں مقیم گلگت بلتستان کی کمیونٹی کو متحد کرنے اور باہمی روابط کو مضبوط بنانے کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعلیٰ نے اپنے ہیوسٹن کے دورے کے بارے میں بھی بتایا، جہاں ایک سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا تاکہ گلگت بلتستان میں موجود مختلف مواقع اور وسائل کو اجاگر کیا جا سکے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو گلگت بلتستان کی طرف راغب کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا، نیویارک میں منعقدہ تقریب، جو نسیم استوری اور ان کی محنتی ٹیم نے شاندار طریقے سے منعقد کی ہے، ہماری کمیونٹی کی اتحاد اور قوت کی عکاس ہے۔ میں ان کی گلگت بلتستان کی ثقافت اور مواقع کو فروغ دینے کے لیے کی گئی محنت کی دل سے تعریف کرتا ہوں۔” اس موقع پر کونسل جنرل آف پاکستان عامر احمد ادوزئی نے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کے درمیان اخوت، رواداری اور محبت کے جذبے کو مثالی قرار دیتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کی بہتری اور فلاح کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔