Express News:
2025-04-15@11:18:22 GMT

خیبر باڑہ بازار اور مالاکنڈ میں فائرنگ، چھ افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

پشاور:

خیبر میں نامعلوم مسلح افراد نے باڑہ بازار میں فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا، ایک زخمی ہوگیا، مالاکنڈ میں نشئی نے فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کی نیند سلادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ خیبر کے باڑہ بازار میں پیش آیا جس کے بعد ملزمان بآسانی فرار ہوگئے، جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جبکہ زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے4 افراد نشانہ بنے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ مالاکنڈ میں پیش آیا جس میں مخناولہ کے علاقے میں نشئی نے تین افراد کو قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین میں دوبیٹے اور ایک بہو شامل ہیں، لاشیں درگئی اسپتال منتقل کردی گئیں جب کہ ملزم فرار ہوگیا جس کی پولیس نے تلاش شروع کردی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

خیر پور: دشمنی پرفائرنگ، خاتون سمیت 3 افرادجاں بحق، 2 بچیاں زخمی

—فائل فوٹو

خیرپور کے گوٹھ پنہل کورائی میں دشمنی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچیاں زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔

پشاور، فائرنگ سے ایک عالم دین جاں بحق، دوسرا زخمی

دورہ روڈ سفید ڈھیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قاری اعجاز جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 دوسری جانب واقعے میں زخمی ہونے والی  بچیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: کار سوار خاتون سمیت 2 افراد نے دکاندار کو قتل کردیا،  ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی 
  • خیر پور: دشمنی پرفائرنگ، خاتون سمیت 3 افرادجاں بحق، 2 بچیاں زخمی
  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، بچی سمیت دو افراد زخمی
  • پتنگ بازوں کو گنجا کرکے ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ پولیس کے رویے پر برہم
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جانبحق
  • کراچی: رنچھوڑ لائن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس
  • راولپنڈی؛ اراضی کے تنازع پر بھتیجے نے چچا کو قتل کر دیا
  • پشاور: جی ٹی روڈ پر ایکسائز پولیس پر فائرنگ، دو اہلکار شہید، ایک زخمی
  • کرپشن فری بیانیہ والی پی ٹی آئی حکومت نے رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے، اختیار ولی
  • کرپشن فری بیانیہ والی پی ٹی آئی حکومت نے رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے، رہنما مسلم لیگ(ن)