پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ساتھی اداکار معمر رانا کی حالیہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد وہ ان کیلئے فکر مند ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ میرا نے معمر رانا کی متنازع ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے حق میں بیان دیتے ہوئے انہیں پاکستان کا قیمتی اثاثہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معمر رانا کی حفاظت اور دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

میرا نے کہا کہ معمر رانا پاکستان کے سلمان خان ہیں لیکن وہ شاید غلط ہاتھوں میں ہیں، جس پر انہیں تشویش ہے اور وہ انکے لئے بہت فکر مند ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Life of a Brownie (@brownlife00)

میرا نے امید ظاہر کی کہ معمر رانا کے بے شمار مداح ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ان کی فلم ’باپ‘ دیکھنے ضرور جائیں گے، جو اس وقت سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں معمر رانا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں چلنے میں دشواری کا سامنا کرتے اور اپنا توازن کھوتے ہوئے دیکھا گیا تھا جبکہ چند لوگ انہیں پکڑ کر سہارا دیتے ہوئے سنیما سے باہر لارہے تھے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکار پر شراب نوشی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شراب پینے کے باعث وہ نہ چل پا رہے ہیں اور نہ بات کر پا رہے ہیں۔ تاہم، معمر رانا کی جانب سے اس ویڈیو کے حوالے سے تاحال کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: معمر رانا کی

پڑھیں:

مودی پہلگام فالز فلیگ کے ذریعے سیاسی مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے ،رانا تنویر حسین

 

نارنگ منڈی، شرقپور: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مودی پہلگام فالز فلیگ کے ذریعے سیاسی مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے۔

پنجاب کے علاقے نارنگ منڈی اور شرقپور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویرحسین کا کہنا تھا کہ جنگی اقدام مودی کے لیے بہت مہنگا ثابت ہوگا، پاکستان ایٹمی قوت ہے، بری نیت سے آنکھ اٹھانے والا مدتوں یاد رکھے گا،امریکہ نےپہلی بار نیوٹرل رہنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا جان چکی ہے، پہلگام واقعہ میں پاکستان شامل نہیں، ہم پہلگام واقعہ کی مذمت کرکے غیرجانبدار انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں، پاکستان کی سفارتی پوزیشن بہتر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار دوست ممالک سے رابطے میں ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 24 کروڑ عوام افواج اور اداروں کے ساتھ مگر بدقسمتی سے بانی پی ٹی آئی آج بھی دشمن کے ساتھ کھڑا ہے،پاک بھارت کشیدگی قوم اور ملکی سلامتی کا مسئلہ ہے، سیاسی نہیں جس پر بانی کی منتیں کی جائیں۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ انڈیا نے اگر کوئی ایڈوینچر کیا تو ایسا جواب دیا جائے گا کہ انڈیا کا بچہ بچہ یاد رکھے گا، پاکستان اس پوزیشن میں ہے کہ یہ معرکہ کامیاب طریقے سے سر کریں، پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے، عالمی دنیا سمجھتی ہے کہ پاکستان اس دہشت گردی میں ملوث نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی دنیا کو علم ہے کہ بھارت پاکستان پر بھونڈا الزام لگا رہا ہے، مودی سرکار ہوش کے ناخن لے اگر کوئی مہم جوئی کی گئی تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے، انڈیا کے اندر بھی مودی سرکار کے خلاف آواز اٹھ رہی ہے، مودی سرکار ایک پلاننگ کے تحت قانون سازی کرکے اسے مسلمانوں کے خلاف استعمال کرتی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مودی نے پاکستان پر الزام لگا کر اپنی سیاست کو مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے، پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور انڈیا کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دے گا،ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کے یوٹرن اور خارجہ پالیسی
  • ’یہ میرا اصل نام نہیں‘، جگن کاظمی نے اپنے نام سے متعلق حقائق بیان کردیے
  • بنگلہ دیشی فاسٹ بولر ناہید رانا نے پشاور زلمی کو جوائن کرلیا
  • بھارتی باکسر کو بدترین شکست دینے والےعالمی یوتھ چیمپیئن عثمان وزیر کا کراچی میں شاندار استقبال
  • مودی پہلگام فالز فلیگ کے ذریعے سیاسی مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے، رانا تنویر حسین
  • مودی پہلگام فالز فلیگ کے ذریعے سیاسی مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے ،رانا تنویر حسین
  • پانی روکنے کیلئے بھارت نے ڈیم بنایا تو اسے نیست و نابود کر دینگے، رانا ثنا اللہ
  • چنائی خواتین کیلئے محفوظ شہر نہیں، غیرملکی طالبہ کی ویڈیو وائرل
  • یوٹیوبر ڈکی بھائی اپنی غیر ذمے دارانہ حرکت کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے
  • کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، وزیر دفاع