تعلیمی اداروںمیںکل چھٹی کااعلان ،نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ نے شب معراج کے موقع پر صوبے بھر میں تعطیل کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 28 جنوری کو شب معراج کے موقع پرتعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں 28 جنوری کو تعطیل ہوگی۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 28 جنوری (منگل) کو شب معراج کی وجہ سے بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ شب معراج 27 رجب کو مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے، اس شب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ہمراہ براق پر سوار ہوکر مکہ مکرمہ سے مسجد اقصیٰ گئے۔پھر آپ ﷺ کو آسمانوں میں لے جایا گیا، جہاں اللہ رب العزت نے اپنے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا ۔ہر سال فرزندان اسلام مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ شب معراج مناتے ہیں، مساجد میں خصوصی اجتماعات اور درود و سلام کی محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
مزیدپڑھیں:اداکارہ نیلم منیر کی شادی کے بعد پہلی پوسٹ وائرل ہو گئی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
چائنا میڈیا گروپ کے ویتنام کے متعدد اداروں کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر دستحط
چائنا میڈیا گروپ کے ویتنام کے متعدد اداروں کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر دستحط WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ کے ویتنام کے سرکاری دورے کے دوران سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے صدرشن ہائی شونگ نے ویتنام ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ “2025-2026 کے لئےچائنا میڈیا گروپ اور ویتنام ٹیلی ویژن کے درمیان تعاون کی یادداشت”، وائس آف ویتنام ریڈیو اسٹیشن کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ “چائنا میڈیا گروپ اور وائس آف ویتنام ریڈیو اسٹیشن کے درمیان تعاون کا معاہدہ”، اور ویتنام انسٹی ٹیوٹ برائے نشریات و صحافت کے ڈین کے ساتھ “چائنا میڈیا گروپ اور ویتنام انسٹی ٹیوٹ آف جرنلزم اینڈ پبلسٹی کے درمیان تعاون کی یادداشت” پر دستحط کیے۔
چائنا میڈیا گروپ کے صدر سمیت دیگر افراد کےہمراہ، شی جن پھنگ اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری تولام نے چائنا میڈیا گروپ نیو فلم گروپ کی جانب سے تیار کردہ دستاویزی فلم “ہو چی منہ اور چین کی دوستی” اور چائنا فلم گروپ کی جانب سے تیار کردہ ڈانس ڈرامہ فلم “اونلی دیس گرین” دیکھی۔
دستخط شدہ دستاویزات کے مطابق ، چائنا میڈیا گروپ مندرجہ بالا اداروں کے ساتھ ایک معمول کے تعاون کا میکانزم قائم کرے گا تاکہ مواد کے تبادلے ، مشترکہ پیداوار ، سرگرمیوں کے مشترکہ اہتمام اور اہلکاروں کے تبادلے سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دی جاسکے۔